intelligent086
02-16-2016, 06:01 AM
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x14857_33032247.jpg.pagespeed.ic.2sXQNLAL0a .jpg
ڈاکٹر محمد رشید
عربی: عروق الصفر فارسی: زرد چوپ سندھی: ہیڈ انگریزی:Turmeric اس کا رنگ زرد اور ذائقہ تلخ ہوتا ہے۔ اس کا مزاج گرم اور خشک ہے۔ اس کی مقدار خوراک ایک ماشہ سے تین ماشہ تک ہے۔ اس کے درج ذیل فائدے ہیں: ہلدی کے فوائد: 1۔ آنکھوں کی بینائی کو تیز کرتی ہے اور آنکھوں کی جملہ بیماریوں میں مفید ہے۔ 2۔ دانت درد کیلئے متاثرہ دانت پر رکھ کر ہلدی کو چبانا فائدہ مند ہے۔ 3۔ گہرے سے گہرا زخم ہلدی کو ہمراہ پانی پتھر پر گھس کر لگانے سے ٹھیک ہو جاتا ہے۔ 4۔ برص (پھلبہری) کو دور کرنے کیلئے صبح و شام چار ماشہ سفوف ہلدی ہمراہ پانی کھائیں اور دن میں دو تین بار ہلدی پتھر پر پانی کے ساتھ گھس کر داغوں پر لگائیں بہت جلد برص دور ہو جاتی ہے۔ 5۔ جگر کا سدہ کھولتی ہے۔ 6۔ ورموں کو تحلیل کرتی ہے اور تسکین دیتی ہے۔ ایسی صورت میں ہلدی پانی میں رگڑ کر لیپ کرتے ہیں۔ 7۔ پرانا ناسور بھی ہلدی تین ماشہ کو دو تین مرتبہ گھس کر لگانے سے ٹھیک ہو جاتا ہے۔ 8۔ خارش کو دور کرنے کیلئے پانچ تولہ ہلدی تقریباً چار کلو پانی میں جوش دیں۔ پانی جب ایک کلورہ جائے تو اسے چھان کر بوتل میں بند کرلیں۔ رات کے وقت متاثرہ جگہوں پر وہ پانی لگائیں اور صبح نہالیں۔ دو تین روز میں افاقہ ہو گا۔ 9۔ ہلدی کو بطور ابٹن بھی استعمال کیا جاتا ہے، اس سے جلد صاف اور نرم ہو جاتی ہے۔ 10۔ ہلدی کو پانی کے ساتھ پتھر پر گھس کر رات کو سوتے وقت لگانے سے چنبل دور ہو جاتا ہے۔ 11۔ یرقان میں صبح و شام تین تین ماشہ ہلدی ہمراہ پانی یا عرق مکوکھانا مفید ہے۔ 12۔ سانپ کے ڈسنے کی صورت میں مریض کو پانچ تولہ ہلدی آدھ پائو گرم دودھ میں رگڑ کر تھوڑی تھوڑی دیر بعد پلانے سے مریض جانی خطرے سے محفوظ ہو جاتا ہے۔ اس دوران فوری طور پر ہسپتال میں آسانی سے لے جایا جا سکتا ہے، لیکن نسخہ ہر دس پندرہ منٹ بعد مریض کو دیتے رہیں۔ اگر ہسپتال نہ جایا جا سکے تو زہر کے دور ہونے تک مقدار خوراک پانچ تولہ ہی رکھیں، بعد میں پندرہ دن تک تین ماشہ ہلدی دودھ کے ساتھ صبح و شام کھلاتے رہیں اور ڈسی ہوئی جگہ پر ہلدی کا لیپ بھی کریں۔ ٭…٭…٭