PDA

View Full Version : مرزا غالب کی 147ویں برسی



Rana Taimoor Ali
02-15-2016, 06:21 PM
http://i.dawn.com/large/2016/02/56c1bf30af751.jpg
کیا کوئی ایسا بھی ہوگا جو غالب کو نہ جانے، اپنی مثال آپ جیسی شخصیت رکھنے والے اردو شاعر مرزا غالب کی آج 147ویں برسی منائی جارہی ہے۔مرزا غالب کا اصل نام اسد اللہ بیگ تھا، وہ 27 دسمبر 1797 کو آگرہ میں پیدا ہوئے.غالب اردو کے عظیم شاعر تھے، ان کی عظمت کا راز صرف ان کی شاعری کے حسن اور بیان کی خوبی میں ہی نہیں بلکہ وہ زندگی کے حقائق اور انسانی نفسیات کو گہرائی میں جا کر سمجھتے تھے اور اسے بڑی ہی سادگی سے عام لوگوں کے لیے بیان کردیتے تھے۔غالب بچپن ہی میں یتیم ہوگئے تھے، ان کی پرورش ان کے چچا مرزا نصر اللہ بیگ نے کی لیکن 8 سال کی عمر میں ان کے چچا بھی فوت ہوگئے۔نواب احمد بخش خاں نے مرزا کے خاندان کا انگریزوں سے وظیفہ مقرر کرا دیا، 1810 میں 13 سال کی عمر میں ان کی شادی نواب احمد بخش کے چھوٹے بھائی مرزا الہٰی بخش خاں معروف کی بیٹی امراء بیگم سے ہو گئی، شادی کے بعد انہوں نے اپنے آبائی وطن کو خیر باد کہہ کر دہلی میں مستقل سکونت اختیار کر لی۔غالب کی شاعری میں انسان اور کائنات کے مسائل کے ساتھ محبت اور زندگی سے وابستگی بھی بڑی شدت سے نظر آتی ہے، جس نے اردو شاعری کو بڑی وسعت دی ہے۔ان کے کچھ مقبول اشعار یہ ہیں:عشق نے غالب نکما کر دیاورنہ ہم بھی آدمی تھے کام کےہیں اور بھی دنیا میں سخن ور بہت اچھےکہتے ہیں کہ غالب کا ہے انداز بیاں اورنقشِ فریادی ہے کس کی شوخی تحریر کاکاغذی ہے پیرہن ہر پیکر تصویر کایہ مسائل تصوف یہ تیرا بیان غالبتجھے ہم ولی سمجھتے جو نہ بادہ خوار ہوتاہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلےبہت نکلے میرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلےہم نے مانا کہ تغافل نہ کروگے لیکنخاک ہوجائیں گے ہم تم کو خبر ہونے تکہیں اور بھی دنیا میں سخن ور بہت اچھےکہتے ہیں کہ غالب کا انداز بیاں اور
آخری عمر میں غالب شدید بیمار رہنے لگے اور بالآخر پندرہ فروری 1869 کو خالق حقیقی سے جاملے۔اردو شاعری کو نئے رجحانات سے روشناس کرانے والے یہ شاعر اردو ادب میں ہمیشہ غالب رہیں گے۔پاکستان میں 1969 میں غالب کی زندگی پر دستاویزی فلم بھی بنائی گئی جبکہ پاکستان میں غالب پر ڈرامہ بھی بنایا گیا جس میں قوی خان نے غالب کا کردارا دا کیا۔

Mamin Mirza
02-15-2016, 06:57 PM
Hoi Muddat K Ghalib Mar Gaya Par Yaad Ata Hai...!
Thanks for sharing...!!

muzafar ali
02-15-2016, 08:12 PM
thanks for nice sharing

muzafar ali
02-15-2016, 08:12 PM
thanks for nice sharing

Abu Affan
02-15-2016, 08:55 PM
اب غالب کے بارے میں کوئی کیا لکھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان کے شاعری کے بارے جتنا بھی
لکھا جائے میرے خیال کم ہی ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس بہترین دھاگے کے لیے بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

واں تک گئے بھی تو ان کے گالیوں کا کیا جواب
یاد تھی جتنی دعائیں صرفِ درباں ہو گئیں۔۔۔۔۔۔

Arosa Hya
02-15-2016, 09:17 PM
may his soul rest in peace
boht gumaya tha Ghalib ki ghazlon ki tashreeh ne X_X

intelligent086
02-16-2016, 01:37 AM
معلوماتی شیئرنگ کا بہت بہت شکریہ