intelligent086
02-15-2016, 04:21 AM
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/14841_54297949.jpg
عاطف احمد
وزن کو کم کرنے اور ذہانت کو بڑھانے کا دعویٰ کرنے والی ایک نئی ’کافی ڈائٹ‘آج کل امریکا میں بہت مقبولیت حاصل کرتی جا رہی ہے۔سائنسی شواہد کو ایک طرف رکھ کر دیکھا جائے، تو بالخصوص امریکا میں ’بلٹ پروف کافی‘ کی مانگ ناقابل ِیقین ہے۔’بلٹ پروف ڈائٹ‘ کے سی ای او ڈیو آسپری کو یقین ہے کہ ان کی کمپنی کی تیار کردہ ’ڈائٹ کافی‘ اپنی افادیت میں غلط ثابت نہیں ہو سکتی۔ ان کا کہنا ہے کہ اس ڈائٹ کے استعمال سے زندگیاں بدل سکتی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسپری نے کہا کہ اگر کوئی روزانہ اس کافی کا ایک مگ پیئے گا، تو اس کی زندگی میں ایک انقلابی تبدیلی پیدا ہو جائے گی۔ آپ ایک اچھے آجر بن جائیں گے، اچھے والدین، اچھے دوست اور سب سے بڑھ کر ایک اچھے انسان۔ڈیو آسپری نے اس مشروب کو ’بلٹ پروف کافی‘ کا نام دیا ہے، جس کی تیاری میں ان کے بقول نباتات اور دیگر قدرتی اجزاء اور مصنوعات کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ کافی ملک شیک کی طرح نظر آتی ہے، جو غذائی اعتبار سے تمام اہم پروٹینزسے بھرپور ہوتی ہے۔ ڈیو آسپری کا کہنا ہے کہ اس کافی کو پینے سے بھوک میں کمی واقع ہو جاتی ہے کیونکہ اس میں مکمل غذا شامل ہے۔ ان کا یہ دعویٰ بھی ہے کہ یہ کافی دماغ کو تر و تازہ کر دیتی ہے اور انسان کی سوچنے کی صلاحیت میں بھی بہتری آ جاتی ہے۔آسپری کے دعوؤں کے تناظر میں اگر امریکی منڈی کو دیکھا جائے ،تو ان کے یہ دعوے غلط معلوم نہیں ہوتے کیونکہ امریکا میں دن بہ دن اس مشروب کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس کافی کے کئی صارفین نے بھی کہا ہے کہ اس کے استعمال سے ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔ ان افراد میں کئی نامور شخصیات بھی شامل ہیں۔دوسری طرف طبی ماہرین نے اس مشروب کی افادیت پر شکوک کا اظہار کیا ہے۔ لاس اینجلس میں یونیورسٹی آف کیلی فورنیا UCLA کے میڈیکل سینٹر سے وابستہ ماہر غذائیت ایمی شنابل کا کہنا ہے کہ اس مشروب میں شامل اجزاء کے تجزیے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کے وقتی طور پر فائدے تو ہو سکتے ہیں، لیکن طویل المدتی بنیادوں پر اس کی افادیت کا کوئی سائنسی ثبوت ابھی تک دستیاب نہیں۔ایمی شنابل نے مزید کہا کہ چونکہ اس مشروب میں شامل اجزاء کی وجہ سے بھوک ختم ہو جاتی ہے، لہٰذا اس طرح وزن کا کم ہو جانا ایک عام سی بات ہو گی، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ طویل عرصے کے لیے ڈائٹ کا مناسب خیال نہ رکھنے کی وجہ سے طبی مسائل کا پیدا ہونا ایک عام سی بات ہو گی۔اس مشروب میں چونکہ دیگر اجزاء کے ساتھ ساتھ کافی کا استعمال بھی کیا گیا ہے، جس میں کیفین ہوتی ہے، اس لیے اس کے پینے سے تازگی کا احساس بھی ایک معمول کی بات ہے۔ سائنسی شواہد کو ایک طرف رکھ کر دیکھا جائے ،تو بالخصوص امریکا میں ’بلٹ پروف کافی‘ کی مانگ ناقابل یقین ہے۔ ’بلٹ پروف‘ ویب سائٹ پر اب اس مشروب کے علاوہ صحت سے متعلق دیگر مصنوعات کی پیشکش بھی کی جا رہی ہے۔امریکی عوام میں مقبولیت کے ساتھ ساتھ اس کو بزنس کی سطح پر بھی کامیابی حاصل ہو رہی ہے۔ اب اس کمپنی نے امریکا کے مختلف علاقوں میں اپنے سٹوروں کی تعداد بھی بڑھانا شروع کر دی ہے۔ ٭…٭…٭