Log in

View Full Version : باب:جب عورتوں کو احتلام ہو ۔ صحیح بخاری



intelligent086
02-13-2016, 03:39 AM
باب:جب عورتوں کو احتلام ہو ۔ صحیح بخاری



بَاب إِذَا احْتَلَمَتْ الْمَرْأَةُ
جلد نمبر ۱ / دوسرا پارہ / حدیث نمبر ۲۷۶ / حدیث مرفوع
۲۷۶۔حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ أَنَّهَا قَالَتْ جَائَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ امْرَأَةُ أَبِي طَلْحَةَ إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّ اللہَ لَا يَسْتَحْيِي مِنْ الْحَقِّ هَلْ عَلَی الْمَرْأَةِ مِنْ غُسْلٍ إِذَا هِيَ احْتَلَمَتْ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَعَمْ إِذَا رَأَتْ الْمَاءَ۔
۲۷۶۔عبد اللہ بن یوسف، مالک، ہشام بن عروہ، عروہ، زینب بنت ام سلمہ رضی اللہ عنہا، ام المومنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ ابوطلحہ کی بیوی ام سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئیں اور عرض کیا یا رسول اللہ ، اللہ تعالی حق بات (کے کہنے) سے نہیں شرماتا، جب عورت کو احتلام ہو تو اس پر بھی غسل فرض ہے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں!اگر منی(کی تری کپڑوں پر)دیکھے(تو غسل فرض ہے)۔