intelligent086
02-04-2016, 06:10 AM
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x14760_32405090.jpg.pagespeed.ic.8Q27pHdL7i .jpg
وزن کو کم کرنے اور ذہانت کو بڑھانے کا دعویٰ کرنے والی ایک نئی ’کافی ڈائٹ‘ امریکا میں بہت مقبولیت حاصل کرتی جا رہی ہے۔ تاہم طبی حلقوں کی جانب سے اس کی افادیت کے بارے میں شبہات ابھی تک کم نہیں ہو سکے۔’بلٹ پروف ڈائٹ‘ کے سی ای اوڈیوڈ ایسپری کو یقین ہے کہ ان کی کمپنی کی تیار کردہ ’ڈائٹ کافی‘ اپنی افادیت میں غلط ثابت نہیں ہو سکتی۔ اسی لیے وہ اپنی اس پراڈکٹ کی ڈنکے کی چوٹ پر تشہیر کرتے نہیں تھکتے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس ڈائٹ کے استعمال سے زندگیاں بدل سکتی ہیں۔ڈیوڈ ایسپری کا کہنا تھا کہ اگر کوئی روزانہ اس کافی کا ایک مگ پیئے گا تو اس کی زندگی میں ایک انقلابی تبدیلی پیدا ہو جائے گی،انہوں نے کہا: ’’آپ ایک اچھے آجر بن جائیں گے، اچھے والدین، اچھے دوست اور سب سے بڑھ کر ایک اچھے انسان۔‘‘ ڈیو ایسپری نے اس مشروب کو ’بلٹ پروف کافی‘ کا نام دیا ہے، جس کی تیاری میں ان کے بقول نباتات اور دیگر قدرتی اجزاء اور مصنوعات کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ کافی ملک شیک کی طرح نظر آتی ہے جو غذائی اعتبار سے تمام اہم پروٹینز سے بھرپور ہے۔ایسپری کا کہنا ہے کہ اس کافی کو پینے سے بھوک میں کمی واقع ہو جاتی ہے کیونکہ اس میں مکمل غذا شامل ہے۔ ان کا یہ دعویٰ بھی ہے کہ یہ کافی دماغ کو تر و تازہ کر دیتی ہے اور انسان کی سوچنے کی صلاحیت میں بھی بہتری آ جاتی ہے۔ ایسپری کے دعوئوں کے تناظر میں اگر امریکی منڈی کو دیکھا جائے تو ان کے یہ دعوے غلط معلوم نہیں ہوتے کیونکہ امریکا میں دن بہ دن اس مشروب کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس کافی کے کئی صارفین نے بھی کہا ہے کہ اس کے استعمال سے ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔ ان افراد میں کئی نامور شخصیات بھی شامل ہیں۔ دوسری طرف طبی ماہرین نے اس مشروب کی افادیت پر شکوک کا اظہار کیا ہے۔ لاس اینجلس میں یونیورسٹی آف کیلی فورنیا UCLA کے میڈیکل سینٹر سے وابستہ ماہر غذائیت ایمی شنابل کا کہنا ہے کہ اس مشروب میں شامل اجزاء کے تجزیے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کے وقتی طور پر فائدے تو ہو سکتے ہیں لیکن طویل المدتی بنیادوں پر اس کی افادیت کا کوئی سائنسی ثبوت ابھی تک دستیاب نہیں ہوسکا۔سائنسی شواہد کو ایک طرف رکھ کر دیکھا جائے تو بالخصوص امریکا میں ’بلٹ پروف کافی‘ کی مانگ ناقابل یقین ہے۔ ’بلٹ پروف‘ ویب سائٹ پر اب اس مشروب کے علاوہ صحت سے متعلق دیگر مصنوعات کی پیشکش بھی کی جا رہی ہے۔امریکی عوام میں مقبولیت کے ساتھ ساتھ اس کو بزنس کی سطح پر بھی کامیابی حاصل ہو رہی ہے۔ اب اس کمپنی نے امریکا کے مختلف علاقوں میں اپنے سٹوروں کی تعداد بھی بڑھانا شروع کر دی ہے۔ (نیٹ نیوز) ٭…٭…٭