Log in

View Full Version : دوست کو وصیت



intelligent086
02-04-2016, 06:05 AM
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x14762_40570171.jpg.pagespeed.ic.Gc1hmmBCWG .jpg


ابنِ سینا نے اپنے صوفی دوست کو وصیت کرتے ہوئے کہا! ’’تمہیں سب سے پہلے اور سب سے آخر میں خدا کا خیال کرنا چاہیے اور اپنی آنکھوں میں اس کے دیدار کا سرمہ لگانا چاہیے۔ اس کے سامنے پائوں جما کر کھڑے رہنا چاہیے۔ تم کو معلوم ہونا چاہیے کہ سب سے بہتر کام نماز، سب سے بہتر سکون روزہ اور سب سے مفید نیکی صدقہ ہے اور سب سے رائیگاں کوشش ریا کاری ہے۔ بحث و مباحثہ میں مشغول رہنے سے نفس کا زنگ دور نہیں ہو سکتا۔ بہترین عمل وہ ہے جو خلوصِ نیت سے کیا جائے اور بہترین نیت وہ ہے جو علم سے پیدا ہو۔ لذتوں کا استعمال صرف اس غرض سے کرنا چاہیے کہ طبیعت کی اصلاح ہو، آدمی کا وجود قائم رہے یا نوع انسانی کو بقاء حاصل ہو۔ اس کے ساتھ قواعدِ شرعیہ کی پابندی میں خلل نہیں آنے دینا چاہیے اور جسمانی عبادات کا ہمیشہ پابند رہنا چاہیے۔‘‘