Log in

View Full Version : نیند کی کمی خواتین کو ذیابیطس کا شکار بناس



intelligent086
02-03-2016, 05:35 AM
نیند کی کمی خواتین کو ذیابیطس کا شکار بناسکتی ہے، ماہرین صحت

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2016/01/442788-clock-1454256672-785-640x480.jpg


بوسٹن: ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک مطالعے کے بعد خبردار کیا ہے کہ اگر خواتین شدید بے خوابی کی شکار ہیں تو ان کے ٹائپ ٹو ذیابیطس میں مبتلا ہونےکا خدشہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔
ہارورڈ میں ٹی ایچ چین اسکول آف پبلک ہیلتھ کے سائنسدان کے مطابق بے خوابی کی شکار خواتین کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ ان میں ذیابیطس سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ اس مطالعے میں امریکا کی ایک لاکھ سے زائد خواتین کو 2000 سے 2014 تک کے 15 برسوں تک نوٹ کیا جن میں شوگر سمیت کوئی مرض موجود نہ تھا لیکن 10 سال کے دوران 6400 خواتین ذیابیطس کی شکار ہوئیں جن خواتین میں نیند کی شکایت تھی وہ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہوگئیں جب کہ جن خواتین میں نیند کا جتنا مسئلہ تھا وہ اتنی ہی جلدی ذیابیطس میں گرفتار ہوئیں۔
سائنسدانوں کے مطابق یہ پہلا مطالعہ ہے جس میں نیند اور ذیابیطس کے درمیان گہرا تعلق نوٹ کیا گیا ہے جس میں سائنسدانوں کے مطابق نیند کی کمی سے جسم کے اندرمختلف قسم کے ہارمون متاثر ہوتے ہیں جو ٹائپ ٹو ذیابیطس کی وجہ بنتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق 6 گھنٹے سے کم کی نیند، غنودگی، نیند کی کمی اور شفٹوں میں کام کرنے والے افراد میں بھی ذیابیطس کا خطرہ بڑھ سکتا ہے لیکن جو خواتین نیند کی شدید کمی کا شکار ہیں ان میں ٹائپ ٹو ذیابیطس سے متاثر ہونے کا خطرہ 45 فیصد بڑھ سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند متاثر ہونے سے ہارمون کا توازن بگڑتا ہے جو بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے اور دیگر جسمانی معمولات کے لیے ضروری ہوتا ہے اسی لیے نیند کی کمی شوگر کے مرض اور موٹاپے کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ جو خواتین پرسکون انداز میں معمول کے تحت سوتی رہیں ان میں ذیابیطس کا مرض نہیں دیکھا گیا جب کہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ خصوصاً خواتین اپنی نیند کا خیال رکھیں اور رات کو موبائل فون اور ٹیبلٹ سے دور رہ کر اپنی نیند پر توجہ دیں۔

Arosa Hya
02-11-2016, 11:51 PM
Mjy sony doooo I-)

intelligent086
02-12-2016, 03:12 AM
Mjy sony doooo I-)

آرام پہ آرام فرمائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Arosa Hya
02-12-2016, 04:21 PM
آرام پہ آرام فرمائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



aur sary males quaid ko follow krain kam kam aur bs kam
aram hum kr lety hain

intelligent086
02-13-2016, 01:34 AM
aur sary males quaid ko follow krain kam kam aur bs kam
aram hum kr lety hain

ماشاءاللہ آپ کا کام تو کافی دیکھ چکے ہیں بس آرام کا ہی کہہ سکتے ہیں

Arosa Hya
02-14-2016, 09:20 PM
ماشاءاللہ آپ کا کام تو کافی دیکھ چکے ہیں بس آرام کا ہی کہہ سکتے ہیں

What does that mean han???
O.o

intelligent086
02-15-2016, 01:26 AM
What does that mean han???
O.o
جیسے سگی میں اردو لکھی ہے یہاں بھی لکھ لیا کریں تاکہ ہم جیسے خواندہ لوگوں کو آسانی سے سمجھ آجائے

Arosa Hya
02-15-2016, 01:31 AM
جیسے سگی میں اردو لکھی ہے یہاں بھی لکھ لیا کریں تاکہ ہم جیسے خواندہ لوگوں کو آسانی سے سمجھ آجائے

that finds difficulty to me
na kra'n te fer
google translate mai ja kr likhna parrta hai

intelligent086
02-15-2016, 01:38 AM
that finds difficulty to me
na kra'n te fer
google translate mai ja kr likhna parrta hai

تے فیر ۔ :-? ۔
ویکھاں گا
اچھا جی۔۔