PDA

View Full Version : ڈرائیونگ ضعیف افراد کو صحت مند اورپھرتیلا



intelligent086
01-31-2016, 04:52 PM
ڈرائیونگ ضعیف افراد کو صحت مند اورپھرتیلا رکھنے کا ذریعہ ہوسکتی ہے، تحقیق

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2016/01/440970-olddrive-1453999867-881-640x480.jpg


نیویارک: ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے یہ 55 سے 60 سال تک کی عمر والے افراد ڈرائیونگ ترک کرنے والے افراد اس کے بعد تیزی سے امراض میں گرفتار ہوسکتے ہیں۔
کولمبیا یونیورسٹی کے میل مین اسکول آف پبلک ہیلتھ کے مطابق ادھیڑ عمر ڈرائیور اگر گاڑی چلانا چھوڑدیں تو وہ بہت تیزی سے بعض مشکلات میں گرفتار ہوسکتے ہیں جن میں ڈپریشن، اداسی اور دماغ کی روزمرہ معاملات انجام دینے کی صلاحیت متاثر ہوسکتی ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ 55 سے 60 سال تک کے افراد ڈرائیونگ جاری رکھتے ہوئے خود کو فٹ رکھ سکتے ہیں۔
ماہرین کا اصرار ہے کہ ڈرائیونگ شخصی آزادی، خود پر قابو اور فوری طور پر فیصلہ کرنے کی صلاحیت کو نکھارتی ہے اور جیسے ہی بزرگ افراد ڈرائیونگ ترک کرتے ہیں ان کی یہ صلاحیتیں تیزی سے ماند ہونا شروع ہوجاتی ہے۔
ماہرین نے اس کے لیے 55 برس اور اسے زیادہ عمر کے افراد کا ڈیٹا لیا اور ماضی میں ہونے والی 16 تحقیقی رپورٹس کا احاطہ بھی کیا گیا ہے جس کا حاصل یہ ہے کہ بزرگ افراد میں ڈرائیونگ ترک کرنے کے بعد ذہنی اور جسمانی امراض میں اضافہ ہونے لگتا ہے جب کہ ڈرائیونگ اسٹیئرنگ چھوڑتے ہی بزرگ افراد اپنے دوستوں اور عزیزوں سے دور ہوجاتے ہیں اور ان تک نہیں پہنچ پاتے۔ تحقیقی رپورٹ کے مطابق 51 فیصد افراد اپنے عزیزوں سے دور ہوجاتے ہیں جس سے وہ مزید تنہا ہوجاتے ہیں اور یہ رحجان خواتین میں قدرے ذیادہ دیکھا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ بوڑھے افراد ڈرائیونگ چھوڑ کر گھریلو کاموں مثلاً باغبانی اور دوسرے کاموں میں لگ جاتے ہیں لیکن ڈرائیونگ ترک کرنے سے ہونے والے نقصان اس کا ازالہ نہیں کرتے اس کی وجہ یہ ہے کہ ڈرائیونگ میں پھرتی، فوری فیصلے اور اعلیٰ دماغی صلاحیتوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ماہرین کا اصرار ہے کہ ضعیف افراد کو اگر کوئی خاص مسئلہ پیش نہ آئے تو اس وقت تک وہ ڈرائیونگ جاری رکھیں جو ان کی دماغی اور جسمانی صحت کے لیے بہت بہتر ہے۔

Moona
02-17-2016, 01:56 PM
intelligent086 Thanks 4 informative Sharing :)

intelligent086
02-18-2016, 04:23 AM
@intelligent086 (http://www.urdutehzeb.com/member.php?u=61) Thanks 4 informative Sharing :)



http://www.mobopk.com/images/hanks4comments.gif