PDA

View Full Version : کیا کیا خم اور ہوں ابھی بازو کمان کے



intelligent086
01-31-2016, 04:04 PM
کیا کیا خم اور ہوں ابھی بازو کمان کے

تیور بدل چلے ہیں بہت ، آسمان کے
جیسے کوئی اُڑائے کبوتر ، بہ روزِ جشن
پُرزے ہوا کے ہاتھ تھے یوں بادبان کے
بہروپ ہی بھرے گا ، کرم بھی وہ گر کرے
نکلا جو گھر سے ، راہزنی ہی کی ٹھان کے
ماجد ہمیں بھی ، دیکھیے جھانسہ دیا ہے کیا
آنچل سا آسمان پہ ،بدلی نے تان کے

٭٭٭