PDA

View Full Version : کھجلی کی دوا ایڈز پر قابو پانے میں معاون



intelligent086
01-31-2016, 05:41 AM
کھجلی کی دوا ایڈز پر قابو پانے میں معاون

http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x14728_35272516.jpg.pagespeed.ic.ozid1uGTUr .jpg

امریکی محققین کی رپورٹ کے مطابق ایک سستی دوا جسے کافی عرصے سے کھجلی کے علاج کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا، اب ایڈز کے وائرس کو قابو کرنے میں بھی مدد دے گی۔ انہوں نے پتا لگایا ہے کہ ایسیکلو (Acyclovir)ایچ آئی وی کے خلاف کام کرے گی لیکن صرف ان خلیوں پر کام کرے گی جو کھجلی سے متاثر ہوں گے۔ یہ تحقیق سائنسی رسالے ’’سیل ہوسٹ اینڈ مائیکروب‘‘ میں شائع ہوئی ہے اور اس تحقیق میں یہ بھی بتایا ہے کہ ایسیکلور لینے والے لوگوں میں ایچ آئی وی کی سطح کم ہوتی ہے۔ بہر حال دوہری تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایسیکلوز لینے سے انفیکشن کے ساتھ ساتھ ایڈز کا وائرس ختم نہیں ہوتا۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ ہیومن ڈیولپمنٹ کے ڈاکٹر لیونڈ مارگویس جو اس تحقیق کے سربراہ ہیں کا کہنا تھا کہ کھجلی کا وائرس خود سے اس دوا کو تبدیل کرتا ہے جو ایچ آئی وی کے خلاف کام کر سکتا ہے۔ اگر آپ کھجلی کی سطح دبائیں گے تو ایچ آئی وی کی سطح بھی کم ہوگی۔ وہ اس بات کی امید کر رہے ہیں کہ ان کی ٹیم ایسیکلور کو ایڈز کے خلاف بہتر طور پر استعمال کرے گی اور شاید ایک نئی دوا بنائے جیسا کہ ’’مائیکرو بائے سائڈ‘‘ جو اس بیماری کو ختم کر سکے۔ ڈاکٹر ہیونے الیگزینڈز نے کہا کہ اس تحقیق نے ایڈز کے خلاف تحقیق کے نئے راستے کھولے ہیں۔ ڈاکٹر مارگولیس نے کہا کہ ایسیکلور وہ پہلی دوا ہے جس کو جانوروں یا پودوں سے لیے گئے اجزاء سے نہیں بنایا گیا ہے۔ یہ مکمل طور پر ایک محفوظ دوا ہے اور یہ تب تک کام نہیں کرتی ہے جب تک اس کا کھجلی کے وائرس سے ٹکرائو نہ ہو۔‘‘ اقتباس: سائنسی خبرنامہ ٭…٭…٭

Moona
02-17-2016, 01:58 PM
intelligent086 Thanks 4 informative Sharing :)

intelligent086
02-18-2016, 04:16 AM
@intelligent086 (http://www.urdutehzeb.com/member.php?u=61) Thanks 4 informative Sharing :)



http://www.mobopk.com/images/hanks4comments.gif