Log in

View Full Version : مجھے تعجّب ہے! اس شخص پر



intelligent086
01-30-2016, 04:05 AM
مجھے تعجّب ہے! اس شخص پر جو موت کی حقیقت جانتا ہے پھر بھی ہنستا ہے ۔ تعجّب ہے! اس شخص پر جو دنیا کی حقیقت سے واقف ہو کہ وہ فانی ہے پھر بھی اس سے رغبت کرتا ہے ۔ تعجّب ہے! اس شخص پر جو جانتا ہے کہ سب معاملات تقدیر سے متعلق ہیں پھر بھی کسی نعمت کے فوت ہونے پر غمگین رہتا ہے ۔ تعجّب ہے! اس شخص پر جو حساب کی سختی کو جانتا ہے پھر بھی مال جمع کرکے رکھتا ہے۔ تعجّب ہے ! اس شخص پر جو دوزخ کے بارے میں علم رکھتا ہے پھر بھی گناہ پر جرأت کرتا ہے ۔ تعجّب ہے ! اس شخص پر جو اللہ پاک کی ذات پر یقین رکھتا ہے پھر بھی اس کے غیر کے ذکر میں رہتا ہے ۔ تعجّب ہے! اس شخص پر جو شیطان کو بالیقین اپنا دشمن سمجھتا ہے پھر بھی اس کا کہا مانتا ہے ۔ خلیفۂ سوم سیدنا حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ