PDA

View Full Version : باب:دونوں پاؤں دھونا اورقدموں پر مسح نہ کر



intelligent086
01-30-2016, 03:02 AM
باب:دونوں پاؤں دھونا اورقدموں پر مسح نہ کرنا۔صحیح بخاری



بَاب غَسْلِ الرِّجْلَيْنِ وَلَا يَمْسَحُ عَلَى الْقَدَمَيْنِ
جلد نمبر ۱ / پہلا پارہ / حدیث نمبر ۱۶۳ / حدیث متواتر : مرفوع
۱۶۳۔حَدَّثَنَا مُوسَی قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَکَ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ تَخَلَّفَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنَّا فِي سَفْرَةٍ فَأَدْرَکَنَا وَقَدْ أَرْهَقْنَا الْعَصْرَ فَجَعَلْنَا نَتَوَضَّأُ وَنَمْسَحُ عَلَی أَرْجُلِنَا فَنَادَی بِأَعْلَی صَوْتِهِ وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ مِنْ النَّارِ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا۔
۱۶۳۔موسی ابوعوانہ، ابوبشر، یوسف بن ماہک، عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ کسی سفر میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم سے پیچھے رہ گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں پالیا اور ہم کو عصر کی نماز میں دیر ہوگئی تھی، لہذا ہم وضو کرنے لگے اور اپنے پیروں پر جلدی کے مارے مسح کرنے لگے، آپ نے بلند آواز سے پکار کر دو مرتبہ یا تین مرتبہ فرمایا کہ وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ مِنْ النَّارِ (ترجمہ) ایڑیوں کے لئے آگ سے تباہی ہو گی۔