PDA

View Full Version : باب:عورتوں کا قضائے حاجت کے لئے باہر نکلنا



intelligent086
01-30-2016, 01:34 AM
باب:عورتوں کا قضائے حاجت کے لئے باہر نکلنا۔صحیح بخاری


بَاب خُرُوجِ النِّسَاءِ إِلَى الْبَرَازِ
جلد نمبر ۱ / پہلا پارہ / حدیث نمبر ۱۴۷ / حدیث مرفوع
۱۴۷۔حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ قَالَ حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ أَزْوَاجَ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کُنَّ يَخْرُجْنَ بِاللَّيْلِ إِذَا تَبَرَّزْنَ إِلَی الْمَنَاصِعِ وَهِيَ صَعِيدٌ أَفْيَحُ وَکَانَ عُمَرُ يَقُولُ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْجُبْ نِسَائَکَ فَلَمْ يَکُنْ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُ فَخَرَجَتْ سَوْدَةُ بِنْتُ زَمْعَةَ زَوْجُ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةً مِنْ اللَّيَالِي عِشَاءً وَکَانَتْ امْرَأَةً طَوِيلَةً فَنَادَاهَا عُمَرُ أَلَا قَدْ عَرَفْنَاکِ يَا سَوْدَةُ حِرْصًا عَلَی أَنْ يَنْزِلَ الْحِجَابُ فَأَنْزَلَ اللہُ آيَةَ الْحِجَابِ۔
۱۴۷۔یحیی بن بکیر، لیث، عقیل ابن شہاب، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیویاں رات کو جب قضائے حاجت کے لئے نکلتی تھیں، تو مناصع کی طرف نکل جاتی تھیں (اور منا صع فراخ ٹیلہ ہے، عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا کرتے تھے، کہ آپ بیویوں کو پردہ میں بٹھلا ئیے، مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایسا نہ کرتے تھے، ایک شب عشاء کے وقت سودہ بنت زمعہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیوی نکلیں اور وہ دراز قد عورت تھیں تو انہیں عمر نے اس خواہش سے کہ پردہ (کا حکم نازل ہوجائے پکارا) کہ اے سودہ! ہم نے تمہیں پہچان لیا، تب اللہ نے پردہ (کا حکم) نازل فرمایا۔
جلد نمبر ۱ / پہلا پارہ / حدیث نمبر ۱۴۸ / حدیث مرفوع
۱۴۸۔حَدَّثَنَا زَکَرِيَّاءُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَدْ أُذِنَ لَکُنَّ أَنْ تَخْرُجْنَ فِي حَاجَتِکُنَّ قَالَ هِشَامٌ يَعْنِي الْبَرَازَ۔
۱۴۸۔زکریا، ابواسامہ، ہشام بن عروہ، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ آپ نے (اپنی بیویوں سے) فرما دیا تھا کہ تمہیں قضائے حاجت کے لئے باہر نکلنے کی اجازت ہے، (ہشام) نے کہا حاجت سے مراد براز ہے۔