Log in

View Full Version : اب کے یہ کیا حشر اٹھا ہے شہروں میں



intelligent086
01-30-2016, 12:02 AM
اب کے یہ کیا حشر اٹھا ہے شہروں میں

سورج نیزوں پر اُترا ہے شہروں میں
ہر سُو فکرِ معاش میں اِک بِھنّاہٹ سی
جُز اِس کے کیا اور دھرا ہے شہروں میں
جانے کب جسموں میں دانت اُتر جائیں
جنگل ہی سا، اب کھٹکا ہے شہروں میں
کھو کر گاؤں میں اخلاص نگینوں سا
تو کیا ماجد ڈھونڈ رہا ہے شہروں میں
٭٭٭