PDA

View Full Version : جس انداز کا تھا اس سے منسوب سلوک ایسا ہی کیا



intelligent086
01-29-2016, 11:52 PM
جس انداز کا تھا اس سے منسوب سلوک ایسا ہی کیا

وقت نے ماجد چوس کے رس، اِک سمت ہمیں بھی، پھینک دیا
سقراطوں سا سچ کہنے اور اُس پر قائم رہنے پر
اے دوراں! پہچان ہمیں، ہم وہ ہیں، جنہوں نے زہر پیا
اے دل! اب یہ تلخ حقیقت، جان بھی لے اور مان بھی لے
جس بھی کسی نے وار کیا، کب اُس نے، دہانِ زخم سیا
ان میں یار اغیار تھے کون، اور رہنما و مسیحا کون
کیا بتلائیں، اِس دل سے، کس کس نے، کیا کیا چھین لیا
ایک ہمِیں، وہ صاحبِ درد نہیں، جو جان بہ لب ہیں یہاں
جو بھی جِیا اِس قریۂ نا پرساں میں، بڑی مشکل سے جِیا

٭٭٭