PDA

View Full Version : کم پڑھا لکھا عظیم سائنسدان



intelligent086
01-29-2016, 10:19 PM
کم پڑھا لکھا عظیم سائنسدان

http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x14712_44345680.jpg.pagespeed.ic.geORvosTmj .jpg


مائیکل فیراڈے ایک انگلستانی سائنس دان تھاجو 22 ستمبر 1791 کو انگلستان میں پیدا ہوا۔وہ ایک لوہار کا بیٹا تھا جو اپنے بچے کو اسکول بھیجنے کی توفیق نہ رکھتا۔ فیراڈے بہت چھوٹی عمر میں ایک جلد ساز کے پاس بطور شاگرد بٹھایا گیا لیکن خدا جانے کہاں سے اس کو سائنس کا گہرا شوق پیدا ہوگیا۔ چنانچہ وہ اپنے خالی اوقات میں سائنس کی چھوٹی موٹی کتابیں پڑھ لیا کرتا تھا۔ اس نے برقناطیسی تحریض (Electromagnetic induction) دریافت کیا۔ اگرچہ اس نے بہت کم رسمی تعلیم حاصل کی تھی مگر آج سائنس کی تاریخ میں وہ ایک بہت اہم نام ہے۔ البرٹ آئن سٹائن اپنے پرس میں اس کی تصویر رکھتا تھا۔ مشہورسائنس دان ایرنسٹ ردرفورڈ کا کہنا ہے کہ جب ہم اس کے ایجادات اور ان کے اثرات سائنس اور صنعت پر دیکھتے ہیں تو کوئی اعزاز اتنا بڑا نہیں ہے کہ فیراڈے کو دیا جاسکے، جو کہ ہر زمانے کا عظیم ترین سائنس دان ہے۔ چند ہی سائنس دان ہوں گے جنہوں نے ایسی مفید عام دریافتیں کی ہوں جیسی مائیکل فیراڈے نے کیں۔ اگر وہ برقی مقناطیسیت کے متعلق معلومات بہم نہ پہنچاتا تو آج دنیا میں بجلی کا راج کہیں نظر نہ آتا۔ لطف یہ ہے کہ اس نے تحقیق کا جو شاندار کام انجام دیا وہ کسی رسمی تعلیم کا نتیجہ نہ تھا کیوں کی فیراڈے کچھ زیادہ لکھا پڑھا آدمی نہ تھا۔ اس کا سب سے بڑا کام برقی مقناطیسیت سے متعلق تھا۔ اس نے بیس سے زیادہ تجرباتی سلسلوں سے یہ ثابت کردیا کہ ایک سرکٹ کی برقی رو کو ایک اور سرکٹ میں برقی رو دوڑا کر حرکت دینا ممکن ہے۔ چنانچہ اس نے ایک مقناطیس کو ایک برقی رو کے گرد مسلسل طور پر گھما کر آج کل کے برقی ڈاینمو اور موٹر کی بنیاد رکھ دی۔ اس سلسلے میں اس نے بعض اور مفید دریافتیں بھی کیں۔ یہ فیراڈے ہی کی مہیا کی ہوئی معلومات تھیں جن کی بنیاد پر بعض دوسرے سائنسدانوں نے علوم برق کو موجود ہ پیمانے تک پہنچایا۔اس نے اپنی زندگی میں سر کا خطاب دو دفعہ ٹھکرایا۔ اس کا 25 اگست 1867 ء کو اپنے گھر میں انتقال ہو گیا۔

Moona
02-10-2016, 11:16 PM
intelligent086 thanks 4 informative sharing

intelligent086
02-11-2016, 04:10 AM
@intelligent086 (http://www.urdutehzeb.com/member.php?u=61) thanks 4 informative sharing


http://www.mobopk.com/images/hanks4comments.gif