Log in

View Full Version : باب:محض شک سے وضوء نہیں ٹوٹتا۔۔صحیح بخاری



intelligent086
01-28-2016, 02:23 AM
باب:محض شک سے وضوء نہیں ٹوٹتا۔۔صحیح بخاری


بَاب مَنْ لَا يَتَوَضَّأُ مِنْ الشَّكِّ حَتَّى يَسْتَيْقِنَ
جب تک بے وضوء ہونے کا یقین نہ ہو محض شک کی بناء پر نیا وضوء کرنا ضروری نہیں۔
جلد نمبر ۱ / پہلا پارہ / حدیث نمبر ۱۳۸ / حدیث مرفوع
۱۳۸۔حَدَّثَنَا عَلِيٌّ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ وَعَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ عَمِّهِ أَنَّهُ شَکَا إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرَّجُلُ الَّذِي يُخَيَّلُ إِلَيْهِ أَنَّهُ يَجِدُ الشَّيْئَ فِي الصَّلَاةِ فَقَالَ لَا يَنْفَتِلْ أَوْ لَا يَنْصَرِفْ حَتَّی يَسْمَعَ صَوْتًا أَوْ يَجِدَ رِيحًا۔
۱۳۸۔علی، سفیان، زہری، سعید بن مسیب وعباد بن تمیم، عباد بن تمیم اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ایک ایسے شخص کی حالت بیان کی گئی، جس کو خیال بندھ جاتا ہے کہ نماز میں وہ کسی چیز (ہوا) کو (نکلتے ہوئے) محسوس کرتا ہے، تو آپ نے فرمایا کہ وہ نماز اس وقت تک نہ توڑے جب تک کہ (خروج ریح کی) آواز نہ سن لے، یا بو نہ پائے۔