Log in

View Full Version : پھول حیرت میں خار حیرت میں



intelligent086
01-28-2016, 01:23 AM
پھول حیرت میں خار حیرت میں
اَب ہے ساری بہار حیرت میں
ایک شہکار ہے محبت کا
اُس پہ سارا غبار حیرت میں
مَیں نے دیکھے ہیں اُس کے آتے ہی
آئنے بے شمار حیرت میں
یہ ستارے بھی آسمانوں کے
کر لیے ہیں شمار حیرت میں
تھا تکبر، غرور پہلے تو
اور اَب انکسار حیرت میں
آپ حیرت زدہ ہوں اور آگے
دیکھتا ہوں حصار حیرت میں
٭٭٭