Log in

View Full Version : فن میں بیٹھے ہیں بہت ٹھیک نشانے میرے



intelligent086
01-27-2016, 01:39 AM
فن میں بیٹھے ہیں بہت ٹھیک نشانے میرے

ختم ہوں گے نہ جب آئیں گے، زمانے میرے

میں کہ خوشحال ہوں، خوشحال ہوں خاصا لیکن
غیر کے ہاتھ پہ گروی ہیں خزانے میرے

اِس خطا پر کہ مجھے ناز ہے، پرواز پہ کیوں
آخرش کاٹ دئیے پر ہی، ہَوا نے میرے

ایک دن سچ کہ جو ہے زیر، زبر بھی ہو گا
ایک دن گائیں گے دشمن بھی ترانے میرے
٭٭٭