Log in

View Full Version : بھوک نہ لگنے کا علاج



intelligent086
01-26-2016, 06:07 AM
بھوک نہ لگنے کا علاج
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x14695_32122861.jpg.pagespeed.ic.PPYcJ2wI5h .jpg

ڈاکٹر آصف محمود جاہ
بھوک لانے کے لیے بھی مختلف قسم کی انگریزی، یونانی اور ہومیوپیتھک دوائیں استعمال کی جاتی ہیں۔ ان دوائوں میں بھوک لانے کے علاوہ مختلف وٹامن اور معدنی نمکیات وغیرہ بھی شامل ہوتے ہیں۔ اس طرح کی چند دوائیں درج ذیل ہیں: موسی گار(Mosegor) ٹریس اوریکس فورٹ (Tresorix Forte) ٹرائل میٹا بول(Trimetabol) مضر اثرات: -1اونگھ آنا اور سستی -2منہ خشک ہونا اور قبض -3بچوں میں ذہنی صلاحیت میں کمی احتیاط:-1حاملہ عورتیں اور بچے کو دودھ پلانے والی عورتیں استعمال نہ کریں۔ -2الرجی دور کرنے والی یا سونے دوائوں کے ساتھ استعمال نہ کریں۔ -3چھوٹے بچوں کو استعمال نہ کروائیں۔ دوا کی نوعیت اور ضرورت:کئی بیماریوں میں اور بعض اوقات سمارٹ رہنے کے چکر میں موٹاپا دور کرنے والی دوائیں استعمال کرنے سے بھوک بالکل ختم ہوجاتی ہے۔ لہٰذا اب تلاش ہوتی ہے بھوک لانے والی دوائوں کی۔ یہ دوائیں ایک مصنوعی سہارے کی طرح عمل کرتی ہیں اور جب تک ان کو استعمال کیا جاتا رہے، تھوڑا بہت ضرور اثر کرتی ہیں لیکن جونہی ان کو لینا چھوڑ دیا جائے‘ پہلے والی صورت لوٹ آتی ہے اور تیسری دفعہ دوا کے استعمال کا بھی کوئی خاص فائدہ نہیں ہوتا۔ لمبی بیماریوں میں بستر میں زیادہ دیر دراز رہنے کی وجہ سے بھوک ختم ہوجاتی ہے۔اس دوران مریض کو دوائوں کے ساتھ نفسیاتی سہارے کی بھی ضرورت ہوتی ہے جو اسے اگر نہ ملے تو پھر بیماری کے ساتھ مقابلہ کرنے کی ذہنی صلاحیت بھی بالکل ختم ہوجاتی ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ ایسی حالت میں مریض کو زیادہ سے زیادہ سہارا دیا جائے۔ کبھی کبھار بھوک لانے والی دوائیں استعمال کرنے میںـ کوئی حرج نہیں لیکن اس کے لیے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔ آسان اور متبادل علاج:بعض جسمانی اور نفسیاتی بیماریوں میں بتدریج بھوک میں کمی ہوتی رہتی ہے۔ کسی چیز کو کھانے کو دل نہیں کرتا۔ اس وجہ سے بھوک لانے والی دوائیں استعمال کی جاتی ہیں۔ مگریہ زیادہ تر دیرپا اثر نہیں کرتیں۔ بھوک لانے کے لیے مندرجہ ذیل آسان گھریلو نسخوں پر عمل کریں: -1بھوک کم ہونے کی صورت میں اپنے کھانے کے شیڈول میں تبدیلی کریں۔ تین دفعہ کھانا کھاتے ہیں تو اس کو پہلے چار دفعہ، پھر پانچ دفعہ اور آخر میں چھ دفعہ کردیں۔ کھانے میں وقفہ کم اور کھانے کی مقدار کم کریں۔ شروع میں پینے والی چیزوں میں اضافہ کریں۔ دودھ اور اس کے ساتھ تازہ پھل اور جوس کا زیادہ استعمال کریں۔ -2کھانے میں نشاستہ دار غذائوں مثلاً آلو، چاول، مٹھائیاں وغیرہ استعمال کریں۔ -3کھانے والی جس چیز سے زیادہ رغب ہو، اسے خوب استعمال کریں۔ -4روزانہ کی سیر اور ورزش کو معمول بنائیں۔ -5کھانا کھاتے وقت اس بات کی فکر نہ کریں کہ اس سے طبیعت خراب ہوجائے گی یا قے آجائے گی۔ قے ہو بھی جائے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ قے کی صورت میں پینے والی اشیاء کے ساتھ نمکول کا استعمال بھی کریں۔ -6کھانے میں پروٹین والی اشیاء زیادہ استعمال کریں۔ -7موسمی اور تازہ پھلوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ طبِ نبویؐ:-1سنڈھ کا مربہ بھوک لگاتا ہے، کھانا ہضم کرتا ہے۔ -2لہسن کی تین عدد پوتھیاں ایک کپ گرم پانی میں ابالیں، مناسب لیموں کا رس شامل کرکے استعمال میں لائیں۔ -3کینو یا سنگترہ یا کھٹے انکور کا رس بھوک لگانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ٭…٭…٭

muzafar ali
01-26-2016, 04:17 PM
thanks for sharing

intelligent086
01-29-2016, 09:46 PM
Thanks for comments................

Moona
02-17-2016, 02:07 PM
intelligent086 Thanks 4 informative Sharing :)

intelligent086
02-18-2016, 04:06 AM
@intelligent086 (http://www.urdutehzeb.com/member.php?u=61) Thanks 4 informative Sharing :)


http://www.mobopk.com/images/hanks4comments.gif