PDA

View Full Version : باب:بچے کی سماعت حدیث کا اعتبارکس عمر میں ص



intelligent086
01-25-2016, 06:26 AM
باب:بچے کی سماعت حدیث کا اعتبارکس عمر میں صیحح ہے؟۔۔صحیح بخاری



بَاب مَتَى يَصِحُّ سَمَاعُ الصَّغِيرِ
جلد نمبر ۱ / پہلا پارہ / حدیث نمبر ۷۷ / حدیث مرفوع
۷۷۔حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَقْبَلْتُ رَاکِبًا عَلَی حِمَارٍ أَتَانٍ وَأَنَا يَوْمَئِذٍ قَدْ نَاهَزْتُ الِاحْتِلَامَ وَرَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِمِنًی إِلَی غَيْرِ جِدَارٍ فَمَرَرْتُ بَيْنَ يَدَيْ بَعْضِ الصَّفِّ وَأَرْسَلْتُ الْأَتَانَ تَرْتَعُ وَدَخَلْتُ فِي الصَّفِّ فَلَمْ يُنْکَرْ ذَلِکَ عَلَيَّ۔
۷۷۔اسمعیل، مالک، ابن شہاب، عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ، عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں (ایک مرتبہ) ایک گدھی پر سوار ہو کر چلا اور اس وقت میں بلوغ کے قریب تھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منی میں بغیر کسی دیوار کے نماز پڑھ رہے تھے، میں کسی صف کے آگے سے گذرا اور میں نے گدھی کو چھوڑ دیا کہ وہ چرنے لگی اور میں صف میں شامل ہوگیا مجھے (کسی نے) اس بات سے منع نہیں کیا۔
جلد نمبر ۱ / پہلا پارہ / حدیث نمبر ۷۸ / حدیث مرفوع
۷۸۔حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو مُسْهِرٍ قَالَ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنِي الزُّبَيْدِيُّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ قَالَ عَقَلْتُ مِنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَجَّةً مَجَّهَا فِي وَجْهِي وَأَنَا ابْنُ خَمْسِ سِنِينَ مِنْ دَلْوٍ۔
۷۸۔محمدبن یوسف، ابومسہر، محمد بن حرب، زبیدی، زہری، محمود بن ربیع سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا مجھے یاد ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ڈول سے منہ میں پانی لے کرمیرے منہ پر کلی کی تھی اور میں پانچ سال کا بچہ تھا۔