PDA

View Full Version : ہم بے کسوں پہ فضل خدا ہے حضور ؐسے



intelligent086
01-25-2016, 02:53 AM
ہم بے کسوں پہ فضل خدا ہے حضور ؐسے

اسلام کا شعور ملا ہے حضور ؐ سے
آدم کو اپنی ذات کی پہچان تک نہ تھی
انسان آدمی تو ہوا ہے حضور ؐسے
بے کیف بے سرور تھی بے نور زندگی
اس میں سکوں کا رنگ بھرا ہے حضورؐ سے
ہوں اہلِ بیتِ پاک یا اصحاب مصطفےٰ
وحدت کا سب نے جام پیا ہے حضور سے
کشمیر ہو عراق، فلسطیں کہ کوئی ملک
ہر کلمہ گو تو آسؔ جڑا ہے حضور ؐسے