PDA

View Full Version : باب:امام کا اپنے ساتھیوں کے سامنے ان کے علم &#



intelligent086
01-23-2016, 06:09 AM
باب:امام کا اپنے ساتھیوں کے سامنے ان کے علم کے امتحان کے لئے سوال کرنا۔۔صحیح بخاری

بَاب طَرْحِ الْإِمَامِ الْمَسْأَلَةَ عَلَى أَصْحَابِهِ لِيَخْتَبِرَ مَا عِنْدَهُمْ مِنْ الْعِلْمِ
جلد نمبر ۱ / پہلا پارہ / حدیث نمبر ۶۱ / حدیث مرفوع ۶۱۔حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ مِنْ الشَّجَرِ شَجَرَةً لَا يَسْقُطُ وَرَقُهَا وَإِنَّهَا مَثَلُ الْمُسْلِمِ حَدِّثُونِي مَا هِيَ قَالَ فَوَقَعَ النَّاسُ فِي شَجَرِ الْبَوَادِي قَالَ عَبْدُ اللہِ فَوَقَعَ فِي نَفْسِي أَنَّهَا النَّخْلَةُ فَاسْتَحْيَيْتُ ثُمَّ قَالُوا حَدِّثْنَا مَا هِيَ يَا رَسُولَ اللہِ قَالَ هِيَ النَّخْلَةُ۔
۶۱۔خالد بن مخلد، سلیمان بن بلال، عبد اللہ بن دینار، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا درختوں میں سے ایک درخت ایسا ہے کہ اس کا پت جھڑ نہیں ہوتا اور وہ مسلمان کے مشابہ ہے، تو تم مجھے بتاؤ کہ وہ کون سا درخت ہے؟ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ لوگ جنگل کے درختوں (کے خیال) میں پڑ گئے، عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میرے دل میں آگیا کہ وہ کھجور کا درخت ہے مگر میں (بتاتے ہوئے) شرما گیا، بالآخر صحابہ نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ آپ ہی ہمیں بتا دیجیے کہ وہ کون سا درخت ہے؟ آپ نے فرمایا کہ وہ کھجور کا درخت ہے۔