PDA

View Full Version : حمل کے دوران ہفتے میں ایک بار آلو کھانے سے &#



intelligent086
01-18-2016, 04:43 AM
حمل کے دوران ہفتے میں ایک بار آلو کھانے سے شوگر کا خطرہ 5 گنا بڑھ جاتا ہے، تحقیق

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2016/01/431668-potato-1452697983-517-640x480.jpg

نیویارک: اگرچہ آلو دنیا بھرمیں سب سے زیادہ کھائی جانے والی سبزی ہے لوگ اس کی بنی چپس اور دیگر ڈشز بڑے شوق سے کھاتے ہیں لیکن اب ایک تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ خواتین میں دوران حمل ہفتے میں ایک بار آلو یا چپس کھانے سےان میں ذیابیطس کا خطرہ بڑھ سکتا ہے یعنی اگر کوئی خاتون ہفتے میں ایک بار آلو کھائے گی تو اس میں ذیابیطس کا خطرہ 5 گنا بڑھ جائے گا۔
امریکا میں کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ آلوؤں میں موجود نشاستہ کی زیادہ مقدار خون میں شوگر کی سطح کو تیزی سے بڑھاتی ہے جس سے حاملہ خاتون اور بچے دونوں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے دوران 10سال تک 21 ہزار سے زائد حاملہ خواتین کی جانچ کی گئی اور ذیابطیس کے خطرے کو آلو کے زیادہ استعمال سے منسلک کیاگیا۔ اِس تحقیق میں 1991 سے 2001 کے دوران حاملہ ہونے والی نرسوں کے کیسوں پر تحقیق کی گئی جن میں سے کسی ایک کو بھی حاملہ ہونے سے قبل کوئی خطرناک بیماری نہیں تھی تاہم ہر چار سال میں خواتین سے اُن کے کھانے میں آلو کے استعمال کے بارے میں تفصیلات لی جاتی تھی اور دوران حمل ہونے والی ذیابطیس کے کیسوں کو بھی درج کیا گیا۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2016/01/pp1.jpg
تحقیق میں10 سال کے دوران حمل کے 21 ہزار سے زائد کیسوں کو دیکھا گیا جن میں 854 خواتین دوران حمل ذیابطیس کا شکار ہوئیں۔ اِس تحقیق میں دیگر خطرات کو بھی سامنے رکھا گیا، جیسا کہ عمر، ذیابطیس کی خاندانی تاریخ، مجموعی خوراک، جسمانی سرگرمیاں اورموٹاپا شامل ہے۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن نرسوں نے ہفتے کے دوران 2 سے 4 مرتبہ 100 گرام ابلے ہوئے آلو، آلو کا بھرتہ، پکے ہوئے خشک آلو یا چپس کھائے اُن میں حمل کے دوران ذیابطیس کے خطرات میں 27 فیصد اضافہ ہوا جب کہ جن لوگوں نے ایک ہفتے کے دوران 5 سے زائد بار آلو یا چپس کا استعمال کیا اُن میں یہ خطرہ 50 فیصد بڑھ گیا۔ محققین کا کہنا ہے کہ چینی کی مقدار فوری بڑھانے والے کھانے گلائسیمیک انڈیکس (جی آئی) کم کھانے سے ذیابطیس کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2016/01/pp2.jpg
تحقیق کی اہم رکن کا کہنا ہے کہ یہ نتائج بہت اہم ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ دوران حمل ہونے والی ذیابطیس سے خواتین میں پری ایکلیمسیا یعنی بے ہوشی اور قے اور ہائی بلڈ پریشر ہوسکتا ہے جس سے ماں کے پیٹ میں بچے کو سخت نقصان پہنچ سکتا ہے اور اس کے طویل مدتی اثرات سے ماں ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ بھی ہوسکتا ہے۔
بعض ماہرین کے مطابق کچھ گلائسیمیک انڈیکس (جی آئی) کھانے فوری طور پر چینی کو خون میں شامل کردیتے ہیں جب کہ دیگر کم جی آئی والے کھانوں میں یہ عمل آہستہ آہستہ ہوتا ہے اس لیے دورانِ حمل جسم کی ضرورتیں بڑھ جاتی ہیں اور کچھ خواتین میں اِس وقت ذیابطیس کی بیماری جنم لیتی ہے جوکہ بچے کی پیدائش کے بعد عام طور پر ختم ہوجاتی ہے لیکن اِس سے بچے اور ماں کی صحت کے لیے طویل مدتی خطرات پیدا ہوسکتے ہیں۔

UmerAmer
01-18-2016, 07:36 PM
Nice Sharing
Thanks for Sharing

intelligent086
01-18-2016, 11:43 PM
http://www.mobopk.com/images/pasandkarnekabohatbo.png

Moona
02-17-2016, 12:12 AM
intelligent086 Thanks 4 informative sharing :)

intelligent086
02-17-2016, 02:13 AM
@intelligent086 (http://www.urdutehzeb.com/member.php?u=61) Thanks 4 informative sharing :)


http://www.mobopk.com/images/hanks4comments.gif

Moona
02-17-2016, 01:43 PM
:)

intelligent086
02-20-2016, 03:51 PM
:)