intelligent086
01-18-2016, 04:39 AM
فرانس میں دوا کے ابتدائی ٹیسٹ نے مریضوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2016/01/433018-drug-1452878809-917-640x480.jpg
پیرس: طبی دنیا میں بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ کسی بھی دوا یا ڈرگ کی آزمائش براہ راست انسانوں پر کی جائے کیوں کہ اس کے شدید نقصانات سامنے آنے کا اندیشہ موجود رہتا ہے لیکن فرانس میں ہوا کچھ اس سے مختلف اور ایک کمپنی کی بنائی گئی دوائی کا ٹیسٹ جب کچھ مریضوں پر کیا گیا تو ان میں ایک تو قومہ میں چلا گیا اور کئی تشویش ناک حالت میں اسپتال پہنچ گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی لیبارٹری میں ایک درد دور کرنے والی یعنی پین کلر گولی کو آزمائشی بنیادوں پر کچھ مریضوں کو دیا گیا لیکن افسوس ناک طور پریہ دوا تریاق تو نہیں بلکہ زہر بن گئی اور ایک مریض کا دماغ تو مردہ ہوگیا اور کچھ دیگر مریض تشویش ناک کیفیت کا شکار ہوکر اسپتال پہنچ گئے۔
فرانسیسی وزارت صحت نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیسٹ ایک پرائیویٹ لیبارٹری میں کیا جا رہا تھا جو کہ اس طرح کے ٹیسٹ میں خصوصی مہارت رکھتی ہے تاہم وزارت صحت نے دوا اور کمپنی کا نام بتانے سے انکار کردیا ہے۔ فرانسیسی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ دوا ایک پین کلر گولی ہے جوایک نشہ آور قسم کی گولی ہے جسے آزمائشی طور پر پرائیویٹ لیبارٹری میں 6 مریضوں پر آزمایا گیا لیکن ان میں سے ایک مریض تو قومہ میں چلا گیا جب کہ باقی 5 کا اسپتال میں علاج جاری ہے اور وہ تیزی سے روبصحت ہو رہے ہیں۔ اس لیبارٹری میں ہونے والے تمام ٹیسٹ معطل کر کے اس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔