Log in

View Full Version : پستہ کھائیے، صحت بنائیے



intelligent086
01-16-2016, 12:59 AM
پستہ کھائیے، صحت بنائیے

http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x14625_43962866.jpg.pagespeed.ic.sO0NNTDdJ_ .jpg

ڈاکٹر محمد رشید
عربی: فستق،فارسی: پستہ سندھی: پستو، انگریزی: Pistachis Nut اس کا مزاج گرم تر درجہ اول ہے اس کے چھلکے کا رنگ سفیدی مائل برائون ہوتا ہے جبکہ مغز پستہ سبز رنگ کا ہوتا ہے۔ اس کا ذائقہ خوشگوار اور قدرے شیریں ہوتا ہے۔ اس کی مقدار خوراک چھ ماشہ تا ایک تولہ ہے۔ یہ ایک مشہور عام میوہ ہے جس کے ذرج ذیل فوائد ہیں۔ پستہ کے فوائد:1۔ پستہ مقوی دل و دماغ، مقوی ذہن اور حافظہ بھی ہے۔ 2۔ ہر قسم کی خارش میں مفید ہے۔ 3۔ بدن کو موٹا کرتا ہے۔ 4۔ فم معدہ کو درست کرتا ہے اور معدے کو طاقت دیتا ہے۔ 5 ۔ پستے کے پھول بلغم کو دور کرنے کے لئے دیگر ادویہ کے ہمراہ استعمال میں لائے جاتے ہیں اور کھانسی کے لئے بے حد مفید ہیں۔ 6۔ پستہ اگر چینی یا کوزہ مصری کے ساتھ کھایا جائے تو جسم سے زہریلے مادوں کو دور کرتا ہے۔ 7۔ یہ قابض ہوتا ہے۔ اس لئے مقدار سے زیادہ نہیں کھانا چاہیے۔ 8۔ نزلہ و زکام میں مفید ہے۔ 9۔ گردوں کی کمزوری کو دور کرتا ہے۔ 10۔ یرقان میں پستہ کا استعمال مفید ہوتا ہے۔ 11۔ قے اور متلی میں بے حد مفید ہے۔ 12۔ جگر کی سردی کو رفع کرتا ہے اور جگر کا سدہ کھولتا ہے۔ 13۔ خفقان میں بے حد مفید ہے۔ 14۔ وبائی امراض میں مغز پستہ ایک تولہ اور کوزہ مصری ہم وزن کا استعمال بے حد مفید ہوتا ہے۔ 15۔ اگر پستہ کے چھلکے کا سفوف بنا کر چار ماشہ ہمراہ پانی صبح و شام استعمال کیا جائے تو معدہ، انتڑیوں ، دل، جگر اور دانتوں کے لئے بے حد مفید ہوتا ہے۔ 16۔ بڑھی ہوئی تلی کو فائدہ دیتا ہے۔ 17۔ پستہ کو باریک کاٹ کر مٹھائیوں پر لگایا جاتا ہے جس سے مٹھائیاں خوش ذائقہ ہو جاتی ہیں۔ 18۔ پرانے نزلہ، زکام، درد سر، درد کمر اور جسمانی کمزوری کی صورت میں مغز پستہ ایک تولہ مکھن د و تولہ اور چینی ایک تولہ رگڑ کر چٹانے سے بے حد فائدہ ہوتا ہے۔ 19۔ بالوں کو بڑھانے اور ملائم کرنے کے لئے پستہ کا تیل استعمال کیا جاتا ہے۔ 20۔ مغز پستہ کو گوشت یا دال میں ملا کر پکایا جاتا ہے جس سے سالن بے حد لذیذ ہو جاتا ہے۔ 21 ۔ پستہ کا تیل خارش پر لگانا بے حد مفید ہے۔ 22 ۔ بلغم کو خارج کرتا ہے۔ ٭…٭…٭

UmerAmer
01-16-2016, 03:46 PM
Nice Sharing
Thanks for Sharing

intelligent086
01-17-2016, 12:09 AM
http://www.mobopk.com/images/pasandkarnekabohatbo.png

Moona
02-17-2016, 12:16 AM
intelligent086 Thanks 4 informative sharing :)

intelligent086
02-17-2016, 02:05 AM
@intelligent086 (http://www.urdutehzeb.com/member.php?u=61) Thanks 4 informative sharing :)



http://www.mobopk.com/images/hanks4comments.gif

Moona
02-17-2016, 01:46 PM
:)

intelligent086
02-20-2016, 03:45 PM
:)