PDA

View Full Version : بھائی اور دوست



intelligent086
01-10-2016, 01:38 PM
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x14560_63817965.jpg.pagespeed.ic.ZlwFXhoqRy .jpg

زرتاشیہ میر
شیخ سعدیؒ سے کسی نے دوست اور بھائی کا فرق دریافت کیا۔ آپ نے فرمایا: ’’ان میں وہی فرق ہے جو ہیرے اور سونے میں۔ دوست ہیرے کے مانند ہے اور بھائی سونے کے مانند۔‘‘ وہ شخص بہت حیران ہوا اور کہنے لگا: ’’حضرت ! بھائی جو حقیقی اور سگا رشتہ ہے، اسے آپ کم قیمت چیز یعنی سونے سے منسوب کر رہے ہیں۔ اس میں کیا حکمت ہے؟‘‘ شیخ سعدیؒ نے فرمایا ’’سونا اگرچہ کم قیمت ہے لیکن اگر ٹوٹ جائے تو اسے پگھلا کر اصل شکل دینا ممکن ہے۔ جبکہ ہیرا ٹوٹ جائے، تو اسے اصل شکل نہیں دی جا سکتی۔ بھائیوں میں اگر وقتی چپقلش ہو جائے تو وہ دور ہو جاتی ہے، لیکن اگر دوستی کے رشتے میں دراڑ آ جائے تو اسے دور نہیں کیا جا سکتا۔ وہ شخص شیخ سعدیؒ کے حکمت سے بھر پور جواب پر سحرزدہ ہو گیا۔ ٭…٭…٭

UmerAmer
01-10-2016, 07:20 PM
Nice Sharing
Thanks for Sharing

muzafar ali
01-10-2016, 09:30 PM
nice sharing

muzafar ali
01-10-2016, 09:30 PM
nice sharing

intelligent086
01-11-2016, 02:20 AM
http://www.mobopk.com/images/pasandkarnekabohatbo.png