PDA

View Full Version : Muhabbat Jin Say Hoti Hai.........!!



Mamin Mirza
01-09-2016, 12:22 AM
محبت جن سے ہوتی ہے
اُنہیں کھونے کا ڈر ہر وقت دامن گیر رہتا ہے
یقین کی آخری منزل پہ آ کر بھی
کوئی خدشہ، کوئی شک، کوئی اندیشہ
بہت بے چین رکھتا ہے
محبت جن سے ہوتی ہے
اُنہیں کھونے کا ڈر ہر وقت دامن گیر رہتا ہے
کہیں یہ وصل کے لمحے
بدل جائیں نہ فرقت میں
کہیں یہ قرب کی گھڑیاں
جدائی میں نہ ڈھل جائیں
کہیں ایسا نہ ہو کہ کوئی اُس کو بدگماں کردے
کہیں ایسا نہ ہو کہ
جس کو ہم نے حاصل عمرِ رواں سمجھا
جھٹک کر ہاتھ وہ بے درد سب کچھ رائیگاں کر دے
کہیں ایسا نہ ہو
وہ مہرباں آنکھیں بدل جائے
کہیں ایسا نہ ہوکہ
یہ گرم جوشی سرد پڑ جائے
تپاکِ جاں سے ملنے کی روِش
یخ بستہ ہو جائے
ادائے دلبرانہ بے رخی کا روپ دھارے
اور دل کا درد بن جائے
محبت جن سے ہوتی ہے
انہیں کھونے کا ڈر ہر وقت دامن گیر رہتا ہے
کبھی محفل میں سب کے سامنے
وہ احتیاطاً بھی
اگر نظریں چرا جائے تو دل پر چوٹ لگتی ہے
آنسوؤں کا مئے برستا ہے
کبھی مصروفیت میں
فون کی گھنٹی کا وہ نوٹس نہ لے
اور رابطے کا سلسلہ موقوف ہوجائے
دھڑک اُٹھتا ہے دل
کیا جانئے کیا ہوگیا اُس کو
توجہ میں کمی کیوں آگئی
کیوں اُس کی جانب
ایک سنّاٹا سا چھایا ہے
جو اپنا اس قدر اپنا تھا
آخر کیوں پرایا ہے
محبت جن سے ہوتی ہے
انہیں کھونے کا ڈر ہر وقت دامن گیر رہتا ہے

intelligent086
01-09-2016, 12:45 AM
عمدہ اور خوب صورت انتخاب

Mamin Mirza
01-09-2016, 10:23 AM
عمدہ اور خوب صورت انتخاب



بہت عمدہ
شکڑیہ

muzafar ali
01-09-2016, 01:09 PM
nice sharing