PDA

View Full Version : میرا تخلیقی عمل



intelligent086
01-07-2016, 01:26 PM
میرا تخلیقی عمل

http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x14534_94129790.jpg.pagespeed.ic.bge6F6CJxD .jpg

علامہ اقبال نے ایک بار کہا تھا: میرے ذہن میں شعر کا تخیل ہی نہیں بلکہ اس کے الفاظ بھی یوں اتر رہے ہوتے ہیں،جیسے ٹین کی چھت پر بارش کے قطرے گر رہے ہوں۔ یہ تخیل لفظوں کا روپ کیسے دھارتا ہے اور لفظ بارش کے قطروں کی طرح کیسے ٹپ ٹپ گرتے ہیں، ایک مخفی عمل ہے۔ تخلیق کے سارے پروسس کے بارے میں لکھنے والوں نے اپنے تخلیقی عمل کے مختلف مراحل کی غواصی کا دعویٰ بھی کیاہے اور اس کی وضاحت کرنے کی کوشش بھی کی ہے، لیکن کیا یہ وضاحت مکمل ہے اور واقعی کوئی خیال اسی ترتیب اور مراحل سے گزر کر تخلیق کا روپ دھارتا ہے؟ اس کے بارے میں کوئی حتمی رائے قائم نہیں کی جا سکتی۔ تخلیقی عمل کی زیادہ بحث تو شعر کے حوالے سے ہوئی ہے۔ نثر کو چونکہ وقوعے کے زیادہ قریب سمجھا جاتا ہے اور اس میں ٹھوس حقائق بھی زیادہ ہوتے ہیں، اس لئے نثر کے حوالے سے تخلیقی عمل کی بات کم کم ہی ہوئی ہے، لیکن جدید افسانے اپنی بنت میں کئی حوالوں سے شعری تخلیقی عمل کے قریب ہیں۔ اس لئے ساٹھ کی دہائی میں کئی افسانہ نگاروں سے بھی ان کے تخلیقی عمل کے بارے میں سوال کئے گئے۔ اپنے ایک انٹرویو میں، میں نے اس حوالے سے کچھ باتیں عرض کی تھیں، وہ یہ ہیں: میرا تخلیقی عمل یوں ہے کہ میرے ذہن میں ایک خیال آتا ہے یا کسی صورت حال کو دیکھ کر یا اس سے گزرتے ہوئے ایک Idea پیدا ہوتا ہے۔ اس پر میرے ذہن میں ایک تخلیقی پروسیس شروع ہو جاتا ہے۔ بعض اوقات فوراً اور بعض اوقات مہینوں میں یہ خیال اس تخلیقی عمل سے گزرتا ہے۔ میں لکھنے سے پہلے اس کی منطقی یا تکنیکی ترتیب قائم نہیں کرتا۔ خیال اپنے ابتدائی جملوں کے ساتھ میرے ذہن کی سکرین پر واضح ہوتا ہے۔ اگر یہ ابتدائی جملے مناسب نہ ہوں تو اسے لکھ نہیں سکتا۔ اگر میں پہلا جملہ لکھتا ہوں یا دو ایک جملے لکھ کر انہیں بار بار کاٹوں تو مجھے خود اس کا احساس ہو جاتا ہے کہ یہ کہانی تخلیقی بھٹی میں ابھی پوری طرح تیار نہیں ہوئی۔ میںاسے اسی طرح چھوڑ دیتا ہوں،لیکن اگر میں نے ابتدائی چند جملے لکھ لئے اور وہ میری خواہش کے مطابق ہوئے، تو کہانی آگے چل پڑتی ہے۔ کہانی شروع کرتے ہوئے میرے ذہن میں اس کا ایک دھندلا سا اختتام ہوتا ہے۔ بعض اوقات کہانی اس سے پہلے ہی ختم ہو جاتی ہے اور بعض اوقات آگے نکل جاتی ہے۔اس اختتام کے بارے میں میری پلاننگ کم ہوتی ہے ۔ بس کوئی مجھے احساس کرادیتا ہے کہ کہانی کو یہاں ختم ہونا چاہیے۔ کبھی کبھی یوں بھی ہوتا ہے کہ کہانی مکمل کرنے کے بعد جب میں اسے دوبارہ پڑھتا ہوں، تو احساس ہوتا ہے کہ کہانی جہاں ختم کی گئی ہے اس سے کچھ پہلے مکمل ہو گئی ہے۔ یہ کام میرا تخلیقی سیلف نہیں بلکہ میرے اندر کا نقاد کرتا ہے۔ (رشید امجد کی کتاب’’ عاشقی صبر طلب ‘‘سے ماخوذ) ٭…٭…٭
Mamin Mirza

Mamin Mirza
01-07-2016, 02:39 PM
Haan takhliqi amal
Iss amal k darmiyan main jab Amman Ki PUKARAIN
aur Abba ki FARMAISHAIN sar par sawar hoon na tou saray lafz apni maut aap hi mar jatay hain =))

intelligent086
01-14-2016, 12:39 AM
Haan takhliqi amal
Iss amal k darmiyan main jab Amman Ki PUKARAIN
aur Abba ki FARMAISHAIN sar par sawar hoon na tou saray lafz apni maut aap hi mar jatay hain =))
ہمیشہ کی طرح تنقیدی عمل
شکریہ

Mamin Mirza
01-14-2016, 12:43 PM
ہمیشہ کی طرح تنقیدی عملشکریہYe Tanqeed lagi aapkoAhaan,Chalain phir aisa hai tou aisa hi sahi.......!

UmerAmer
01-14-2016, 03:48 PM
Nice Sharing
Thanks for Sharing

intelligent086
01-15-2016, 01:31 AM
http://www.mobopk.com/images/pasandkarnekabohatbo.png