intelligent086
01-04-2016, 03:04 AM
اگر زمین کا گھومنا رک جائے تو ؟
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x14512_23337801.jpg.pagespeed.ic.gTi32QBhWe .jpg
زرتاشیہ میر
زمین اپنے محور کے گرد ایک ہزار میل فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے گھوم رہی ہے،تاہم اس وقت کیا ہوگا جب یہ اچانک رک جائے؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ ایسا ہوا تو اس کے اثرات تباہ کن ہوں گے۔ایک رپورٹ کے مطابق اگر زمین کا گھومنا اچانک تھم جائے تو ہر وہ چیز جو کسی چیز سے بندھی ہوئی نہیں ہوئی اچانک مشرق کی جانب ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑنے لگے گی۔اس کے اثرات فضاء پر بھی مرتب ہوں گے اور ہوائیں اتنی طاقتور ہوجائیں گی ،جیسے کسی ایٹم بم کے دھماکے کے بعد ہوسکتی ہیں۔ زمین کی حرکت رک جانے سے سمندروں میں بہت بڑی سونامی لہریں پیدا ہوں گی ،جو ایک منٹ کے اندر 17 میل کے رقبے کو غرق کرسکیں گی۔زمین کا ایک دن چوبیس گھنٹوں کی بجائے موجودہ 365 دنوں کے برابر لمبا ہوجائے گا ،جس دوران چھ ماہ تک سورج آگ برساتا رہے گا، جس کے بعد چھ ماہ کی طویل رات کے دوران ہڈیاں جما دینے والی سردی کا سامنا ہوگا۔زمین کی حرکت تھم جانے کے نتیجے میں سورج بھی مغرب سے طلوع اور مشرق میں غروب ہوگا اور ایسا سال میں ایک دفعہ ہی ہوسکے گا۔ زمین کے گھومنے سے مرکز گریز طاقت پیدا ہوتی ہے ،جو زمین کی موجودہ شکل کو برقرار رکھنے کا کام کرتی ہے، تاہم جب زمین رک جائے گی ،تو سمندر دونوں قطبوں کی جانب منتقل ہوجائیں گے ،جہاں کشش ثقل طاقتور ہوگی۔اس کے نتیجے میں دو طاقتور سمندر ایک بہت بڑا براعظم زمین کے درمیان ابھر آئے گا۔ مقناطیسی فیلڈ کی طاقت بتدریج کم ہونے لگے گی ۔جس کے نتیجے میں زمین جان لیوا کاسمک شعاعوں کی زد میں آجائے گی ،جس کے نتیجے میں یہاں زندگی کی بقاء کا امکان لگ بھگ نہ ہونے کے برابر ہوگا۔ ٭…٭…٭