PDA

View Full Version : چند کارآمد گھریلو ٹوٹکے



intelligent086
01-04-2016, 02:40 AM
چند کارآمد گھریلو ٹوٹکے

http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x14510_15258004.jpg.pagespeed.ic.ytYlRxMR4X .jpg

خدیجہ راحت

درحقیقت سائنس نے بیشتر ایسے گھریلو نسخوں کی افادیت کو تسلیم کرلیا ہے، جن پر پہلے اعتبار کرنا مشکل ہوتا تھا۔یہاں ایسے ہی چند گھریلو ٹوٹکوں کا ذکر ہے جو درد سے نجات، سردرد میں کمی، نزلے سے راحت یا آپ کی مسکراہٹ کو روشن کر سکتی ہیں: ٭:گلے میں خرابی محسوس ہورہی ہے، تو سادہ پانی سے غراروں کو آزما کر دیکھیں۔ ایک طبی تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ سادہ پانی سے غرارے کرتے ہیں ان میں سانس کی بالائی نالی میں انفیکشن کا خطرہ کم ہوتا ہے اور یہ وہ انفیکشن ہے جو نزلہ زکام اور فلو کا باعث بنتا ہے۔ محققین کے مطابق یہ لوگوں کو نزلہ زکام سے تحفظ دینے کا موثر طریقہ ہے۔ ٭:اگر آپ ہیضے یا پیٹ خراب ہونے کے بعد متلی وغیرہ کی کیفیت میں مبتلا ہیں تو ادرک کو آزما کر دیکھیں۔ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ متلی ہونے پر صرف ایک گرام ادرک بھی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ اس سے ہٹ کر بھی ادرگ پیٹ میں گیس اور کھانا ہضم نہ ہونے کے حوالے سے بھی فائدہ مند ہے۔ ٭:ایک تحقیق کے مطابق چکن سوپ کے استعمال سے خون کے سفید خلیات کے اس حصے کی سرگرمیوں کو سست کردیتا ہے جو شدید انفیکشن کا باعث بنتا ہے۔ باالفاظ دیگر سوپ متعدد نزلہ زکام کا باعث بننے والی چیزوں کی روک تھام کرتا ہے۔ ٭:سیب اور گاجریں نہ صرف جسم کے لیے اچھے ہوتے ہیں بلکہ یہ دونوں آپ کے دانتوں کو بھی جگمگاتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق جب سیب اور گاجر کو دانتوں سے توڑ کر چبایا جاتا ہے تو یہ دانتوں کی سطح پر موجود داغوں کو ہٹانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ سیب اور اسٹرابری میں مالیس ایسڈ بھی ہوتا ہے جو دانتوں کی سطح کو سفید رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ ٭:کھانسی سے بچاؤکے شربت کا ذائقہ پسند نہیں ؟ تو عالمی ادارہ صحت نے شہد کو بھی بچوں کی کھانسی کی ادویات میں شامل کررکھا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق کھانسی کے شکار بچوں کو اگر سونے سے قبل دس گرام شہد پلایا جائے تو کھانسی کی شکایت میں کمی آتی ہے اور نیند بھی خراب نہیں ہوتی۔ ٭:برف کی ڈلی سے سر یا گردن کے پچھلے حصے پر مساج کیا جائے تو اس سے آدھے سر کے درد کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ برف کا سرد احساس آپ کے ذہن سے تناؤکو بھی نکال باہر کرتا ہے۔ مائیگرین کے شکار افراد پر ہونے والی ایک تحقیق میں جب اس طریقے کو آزمایا گیا تو آدھے گھنٹے میں ان کے درد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ ٭:سخت دانے یا مسے جلد پر نقصان دہ تو نہیں ہوتے مگر یہ ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ضرور ہوسکتے ہیں ۔ اچھی خبر یہ ہے کہ ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ان دانوں کو ڈکٹ ٹیپ سے کور کرلینے سے انہیں ختم کیا جاسکتا ہے، تاہم اس کو آزمانے سے قبل متاثرہ حصے کو اچھی طرح صاف کریں، ٹیپ کا ایک ٹکڑا لیں اور پھر اسے متاثرہ جگہ کی جلد پر لپیٹ دیں۔ چند دن بعد ٹیپ کو اس وقت تک بدلتے رہیں جب تک وہ دانے یا مسے غائب نہیں ہوجاتے۔ ٭…٭…٭

Moona
02-17-2016, 02:13 PM
intelligent086 Thanks 4 informative Sharing :)

intelligent086
02-18-2016, 03:51 AM
@intelligent086 (http://www.urdutehzeb.com/member.php?u=61) Thanks 4 informative Sharing :)


http://www.mobopk.com/images/hanks4comments.gif