intelligent086
12-31-2015, 09:46 AM
میک اپ کے لیے خود فاؤنڈیشن منتخب کرنے والا تھری ڈی پرنٹر پین تیار
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/12/422045-makup-1451401940-826-640x480.jpg
لندن: امریکی کمپنی نے ایسا انقلابی تھری ڈی پرنٹر تیار کیا ہے جو آپ کی جلد کو دیکھتے ہوئے ہاتھوں ہاتھ آپ کے لیے فاؤنڈیشن تیار کرتا ہے۔
میک اپ کے لیے فاؤنڈیشن غیرمعمولی اہمیت رکھتا ہے لیکن خواتین کے لیے اپنی رنگت اور جلد کے لحاظ سے فاؤنڈیشن کا انتخاب بہت مشکل ہوتا ہے۔ اس مشکل کو دور کرنے کے لیے امریکی کمپنی نے تھری ڈی میک اپ پین تیار کیا ہے جس میں لگا سینسر پہلے آپ کی جلد کی رنگت اور مزاج کو نوٹ کرتا ہے پھر آپ کے لیے خاص فاؤنڈیشن تیارکتا ہے جب کہ یہ دستی پرنٹر 75 ہزار شیڈز میں سے آپ کے لیے سب سے بہترین کا انتخاب کرکے اسے تیار کرتا ہے۔
تھری ڈی میک اپ پین پہلے چہرے کے قریب لاکر جلد کو دیکھنے اور اسکین کرنے کے بعد ایک بیپ (آواز) خارج کرتا ہے اور اس میں پہلے سے موجود کارٹریج کو ملاکر آپ کی جلد کے لیے مناسب ترین فاؤنڈیشن بناتا ہے اور میک اپ کارٹریج خالی ہونے کی صورت میں کارٹریج خریدی جاسکتی ہے۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/12/adorn-scan.png
اس پین میں چارج ہونے والی بیٹریز ہیں جو ایک ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد کئی ہفتوں تک چلتی ہیں لیکن اس کا انحصار استعمال پر بھی ہوتا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ان کا فاؤنڈیشن ہرطرح کی جلد کے لیے مناسب ہے خواہ وہ خشک ہو یا چکنی۔ فاؤنڈیشن پین میں جھریاں دور کرنے والے پیپٹائیڈ، سبز چائے کے اجزا، لچی ڈرم اور جلد کو نم رکھنے والا ایک جزو ہیالورونیٹ بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شیڈز بنانے والے مختلف پگمنٹ اور رنگ شامل کیے گئے ہیں جب کہ ساتھ ہی جلد کو دھوپ سے محفوظ رکھنے والے ایس پی ایف اجزا بھی موجود ہیں۔