intelligent086
12-27-2015, 10:03 AM
آرزو
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x14452_72771020.jpg.pagespeed.ic.i1Vd1z6de0 .jpg
اکبر کے دربار کے امیر بیرم خان خان خاناں سیرت کے ساتھ ساتھ صورتاً بھی نہایت حسین تھے۔ اُن کی خوبیاں اور محبوبیاں سن کر ایک عورت کو اشتیاق پیدا ہوا۔ وہ خود بھی حسین تھی۔ اُس نے اپنی تصویر بنوائی اور ایک بڑھیا کے ہاتھ بھیجی۔ و ہ خلوت میں آکر خانِ خاناں سے ملی اور مطلب کو اِس پیرائے میں ادا کیا کہ ایک بیگم کی یہ تصویر ہے۔ اُنھوں نے پیغام دیا ہے کہ آپ کی تعریفیں سن سن کر میرا جی بہت خوش ہوتاہے۔ ارمان یہ ہے کہ آپ جیسا ایک فرزند میرے ہاں ہو۔ آپ بادشاہ کی آنکھیں ہیں، زبان ہیں، دست و بازو ہیں۔ یہ بات کچھ مشکل نہیں۔ خانِ خاناں نے سوچ کر کہا، ’’مائی! میری طرف سے اُنھیں کہنا کہ یہ بات کچھ مشکل نہیں، مگر کیا معلو م اولاد ہو یا نہ ہو اور ہو تو کیا خبر ہے، بیٹا ہی ہو اور زندہ بھی رہے۔ پھر خدا جانے ایسی صورت ہو یا نہ ہو۔ یہ بھی موت و مستقبل پر کس کا زور ہے۔ خدا چاہے دے، خدا چاہے نہ دے۔ اگر اُنھیں مجھ سے بیٹے کی آرزو ہے تو کہنا ، تم ماں، میں بیٹا۔ خدا کا شکر کرو ، جس نے پَلا پَلایا بیٹا تمھیں عطا کیا۔‘‘