PDA

View Full Version : ذہنی تناؤ بامقصد زندگی کی علامت



intelligent086
12-23-2015, 01:00 AM
http://dunya.com.pk/news/2015/December/12-22-15/news_big_images/495x278x688012_23930452.jpg.pagespeed.ic.c8kLqM8PS S.jpg

امریکی ماہر نفسیات کیلی مک گونیگل کے مطابق ذہنی تناؤ بنیادی طور پر بہت نقصان دہ نہیں لیکن اس کے منفی اثرات کوطاری کرلینا زیادہ خطرناک امر ہے جب کہ تحقیق کی روشنی میں ذہنی تناؤ کے دو معنی ہوسکتے ہیں جن میں پہلا یہ کہ آپ ایک بامعنی زندگی گزاررہے ہیں یعنی آپ کسی اہم کام میں مصروف ہیں،
واشنگٹن(دنیا نیوز) زندگی کے کسی مقصد کو حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ماہر نفسیات کے نزدیک دوسری بات یہ ہے کہ آپ ذہنی تناؤ پر قابو پاکر اس صورتحال سے فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں کیونکہ ڈپریشن کی صورت میں آپ کا برتاؤ یہ تعین کرتا ہے کہ یہ آپ کو کتنا اور کس طرح متاثر کررہا ہے ۔ ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ مثال کے طور پر اگر آپ دنیا کے عام افراد کی طرح ملازمت کے لیے انٹرویو کے تناؤ کا منفی اثر لیں گے تو انٹرویو کے دوران آپ کے جسم سے کارٹیسول نامی ہارمونز خارج ہوں گے جو آپ کے بدن کے دفاعی نظام اور مجموعی صحت کے لیے بہت مضر ہوتے ہیں لیکن اگر آپ ذہنی تناؤ کے مثبت پہلوؤں سے آشنا ہوتے ہیں تو اس کا بہتر نفسیاتی اثر ہوتا ہے بلکہ آپ اپنی جدوجہد سے سبق سیکھتے ہیں اور اس سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔