intelligent086
12-16-2015, 09:28 AM
زخم سے بہتے خون کو سیکنڈوں میں روکنے والا فوم انجکشن تیار
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/12/414607-injecton-1449849375-111-640x480.jpg
ولسن ویلی: کسی بھی زخم سے زیادہ خون بہنے کی صورت میں اکثر لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں لیکن اب امریکا میں ایسا آلہ تیار کرلیا گیا ہے جو صرف 15 سیکنڈ میں انسانی جسم کے زخم سے بہنے والے خون کے فوارے کو بھی روک سکتا ہے۔
امریکی ڈرگ اتھارٹی کی منظوری کے بعد ایکس اسٹیٹ نامی اس آلے کو تمام امریکی ایمبولینس کا حصہ بھی بنایا جاسکتا ہے جسے افغانستان کے جنگی میدانوں میں کامیابی سے استعمال کیا جاچکا ہے لیکن اب اسے عام شہریوں کے زخم ٹھیک کرنے کے لیے عام کیا جارہا ہے۔ اس میں نرم اور لچکدار اسفنج کے چھوٹے چھوٹے کیپسول نما ٹکڑے ایک انجکشن میں بھرے گئے ہیں جو فوری طور پر زخم میں سماجاتے ہیں اور خون کے بہاؤ کو روکتے ہیں جب کہ اسپتال لے جاکر ان ٹکڑوں کو باآسانی باہر نکالا جاسکتا ہے۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/12/foam.jpg
ایکس اسٹیٹ ریپڈ ہومیوسٹیسس سسٹم کو اوریگون کی ایک کمپنی نے تیار کیا ہے جس میں اسفنج کو ایک زخم میں بھردیا جاتا ہے، یہ اسفنج زخم میں پھیل کر تیزی سے بہتے ہوئے خون کو جذب کرلیتے ہیں اور زخم کا راستہ روکتے ہیں اور یہ صرف 15 سیکنڈ میں خون کا بہاؤ رک جاتا ہے، ہر اسفنج ٹیبلٹ 9.8 ملی میٹر چوڑا اور 5 ملی میٹر تک بڑا ہے اور 3 ملی لیٹر خون جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جب کہ ہر انجکشن میں ایسے 92 اسفنج بھرے ہیں اور مجموعی طور پر یہ ایک مریض کا 300 ملی میٹر خون روک سکتے ہیں اس لیے اگر زخم گہرا ہوا تو دو بلکہ تین انجکشن بھی ایک ہی زخم پر لگائے جاسکتے ہیں۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/12/blood.jpg
زخم بھرنے کے بعد فوم کے ٹکڑے آسانی سے باہر نکالے جاسکتے ہیں کیونکہ ہر کیپسول میں ایک ریڈیو مہر ہے جو ایکس رے میں چمکتی ہے۔ یہ ایجاد بم دھماکوں اور جنگوں میں خون کو روکنے میں بہت کارگر ثابت ہوسکتی ہے جو اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے۔