intelligent086
12-13-2015, 01:18 AM
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x14351_88925733.jpg.pagespeed.ic.V1HUCsZ5PC .jpg
ڈاکٹر آصف محمود جاہ
ہرنیا Hernia ایک عام بیماری ہے۔ جسم کے کسی عضو یا اس کے کچھ حصے کو اپنے غلاف کے کسی کمزور حصے میں سے باہر کی طرف ظاہر ہونے کو ہرنیا کا نام دیا جاتا ہے۔ ہرنیا زیادہ تر پیٹ کے مختلف حصوں پر ظاہر ہوتا ہے۔ ہرنیا میں پیٹ کے کمزور حصے سے انتڑیاں یا دیگر اعضاء مثلاً پیٹ کی اندرونی چربی وغیرہ پیٹ کے باہر خارج ہو کر جلد کے نیچے ایک تھیلی کی شکل میں ظاہر ہوتی ہے اور لیٹنے یا آرام کرنے سے خود بخود ختم ہو جاتی ہیں۔ زیادہ عرصہ گزرنے کے بعد یہ تھیلی سوج کی شکل میں مستقل موجود رہتی ہے اور تکلیف دہ صورت اختیار کر لیتی ہے۔ بیمار ی کے دوران درد اور سوجن دور کرنے والی مختلف دوائیں استعمال کی جاتی ہیں۔ احتیاط: ٭ہر نیا ہونے کی صورت میں دوا استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضروری ہے۔ ہرنیا کی بیماری کی نوعیت اور علاج: ہرنیا عام طور پر ناف، ناف اور سینے کے درمیانی حصے میں یا پیٹ اور ٹانگ کے ملنے والی جگہ پر ایک سوج کی صورت میں نمودار ہوتا ہے۔ ہرنیا پیدائشی طور پر بھی ہو سکتا ہے۔ پیٹ کے کسی بھی آپریشن میں پیپ پڑنے یا اندرونی ٹانکے ٹوٹنے سے پٹھوں میں کمزوری کی وجہ سے بھی ہرنیا ہو سکتا ہے۔ چھوٹے بچوں میں ناف اور پیٹ کے نیچے ہرنیا ہو سکتا ہے۔ مختلف بیماریوں، لمبی کھانسی، دمہ یا پیشاب کی رکاوٹ کی بیماری میں بھی ہرنیا ہونے کا امکان ہوتا ہے۔ ہرنیا کی بیماری کے علاج کے لیے سرجری بہترین علاج ہے۔ ہرنیا کی بیماری کے لیے مریض مندرجہ ذیل تجاویز پر عمل کرکے نہ صرف اپنے آپ کو بیماری کی پیچیدگیوں سے بچا سکتے ہیں بلکہ ان کی وجہ سے آپریشن کی کامیابی کے بھی سو فیصد امکانات ہوتے ہیں۔ ٭وزن میں کمی کی جائے۔ ٭مرغن غذائوں سے پرہیز کیا جائے اور سا دہ غذائیں سبزیاں اور سلاد زیادہ استعمال کیے جائیں۔ ٭سگریٹ نوشی، شراب نوشی سے پرہیز کیا جائے۔ ٭کھانسی ہونے کی صورت میں اس کا علاج کیا جائے۔ ٭ذیابیطس کی صورت میں اس کو کنٹرول کیا جائے۔ ہرنیا کا آپریشن بہت آسان اور سادہ ہے۔ مریض کو آپریشن کے بعد صرف ایک یا دو دن ہسپتال رہنا پڑتا ہے جبکہ بعض حالتوں میں صحیح آپریشن کر کے شام کو مریض کو بحفاظت گھر بھیجا جا سکتا ہے۔ آپریشن کے بعد مریض ایک ماہ تک زیادہ دیر جھک کر کام نہ کرے۔ چھ ہفتے بیٹھ کر نماز پڑھے اور تین چار ماہ تک زیادہ مشقت کے کام سے بچے۔