Log in

View Full Version : میتھی بطور دوا بھی انتہائی موثر ہے، طبی ما



Admin
06-11-2014, 02:33 PM
میتھی بطور دوا بھی انتہائی موثر ہے، طبی ماہرین

http://alpha.ijunoon.com/sw-store/images//articles/ijunoon.com-43411062014.jpg


طبی ماہرین کے مطا بق میتھی ایک کثیر الاستعمال سبزی ہے جس کے پتے اور بیج بطور دوا بھی انتہائی موثر ہے۔ میتھی کے بیج چہرے کے داغ دھبوں کو دور کرنے کیلئے اکثر ابٹن میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ میتھی کے بیجوں کو پانی میں پیس کر ہفتے میں کم از کم دو بار ایک گھنٹہ تک سر پر لگا کر دھونے سے بال لمبے اور گرنا بند ہوجاتے ہیں۔ یہ پیٹ کے چھوٹے کیڑوں چنونوں کو مارتی ہے، ہاضمہ درست کرتی ہے اور بلغمی مجاز والوں کیلئے بہت مفید ہے۔ میتھی شوگر اور گھنٹیا میں بہت مفید ہے اس کیلئے میتھی کے تازہ پتے 10گرام پانی میں پیس کر نہار منہ استعمال کریں زیابیطس کے علاج میں میتھی کو انتہائی موثر پایا گیا ہے۔ میتھی کے بیج روزانہ 20 گرام دردرے پیس کر کھانے سے صرف 10 دن کے اندر ہی پیشاب اور خون میں شکر کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔ شوگر کے تناسب سے میتھی کے بیج کا استعمال 100 گرام روزانہ تک بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں میتھی کے بیج دال کی طرح یہ کسی سبزی میں ملا کر بھی استعمال ہو سکتے ہیں۔ اس کے استعمال کے کوئی مضر اثرات نہیں۔