intelligent086
11-07-2015, 10:12 AM
موسم میں تبدیلی کی وجہ سے گلا خراب اور نزلہ پھیلنے لگا
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/11/403845-Untitled-1446442780-878-640x480.jpg
کراچی: کراچی میں موسم کی تبدیلی کا عمل شروع ہوگیا، رات میں خنکی اوردن میں گرمی ہورہی ہے جس کی وجہ سے دن میں ٹھنڈا پانی اورکولڈ ڈرنکس پینے سے گلے خراب اور نزلے کی وبا پھیل رہی ہے۔
ماہرین طب کا کہنا ہے کہ رات کو ایئرکنڈیشن کا استعمال کرنے سے نزلہ اور زکام ہورہاہے، نزلے زکام، گلے خراب ہونے کی صورت میں ازخود ادویات کا استعمال مضرصحت ہوسکتا ہے، فلو کا وائرس لاحق ہونے کی صورت میں چھوٹے بچوں سے دور رہاجائے، فلو وائرس اپنے وقت پر ہی ختم ہوتا ہے جو5 دن رہتا ہے، ایسی صورت میں اینٹی بائیٹک دوا صرف مستند ڈاکٹر کے مشورے سے ہی استعمال کی جائیں، نزلہ ہونے کی صورت میںکھانسنے اور چھینکنے سے فلوکا وائرس گھر میں بچوں کو متاثر کرتا ہے، چھوٹے بچوں کو اے سی اور براہ راست پنکھوں کے نیچے نہ سلایا جائے اور رات میں بچوں کا سر ڈھانپا جائے، پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیاجائے ،کھٹی اورسافٹ ڈرنکس جیسی اشیا کے استعمال سے گلے کے مختلف امراض جنم لیتے ہیں۔
ماہرین کاکہنا تھاکہ بچوں کو بھی ٹھنڈے پانی اور مشروبات سے مکمل پرہیزکرائیں، اسکول جانے والے بچوں کو رات میں فل آستین والے کپٹرے، پہنائیں نوزائیدہ بچوں کو اس موسم میں بہت زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، ٹھنڈے موسم میں نمونیہ کا مرض شدت اختیارکرتا ہے جس سے سب سے زیادہ نوزائیدہ متاثر ہوتے ہیں، ماہرین نے کہاکہ خشک موسم میں گرم مشروبات چائے،کافی بہتر ہوتی ہے جبکہ پھلوں کااستعمال انتہائی مفید ہوتا ہے، ماہرین نے کہاکہ یہ موسم سبزیوں کے استعمال کا بہترین موسم ہوتا ہے، سرد موسم کی سبزیوںکے استعمال سے قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے، ماہرین کا کہنا تھا کہ وہ خواتین جو دوران حمل سے ہیں ان خواتین کو اس موسم میں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے، اپنی خوراک میں سبزیوں ، مچھلی،انڈوںکا استعمال رکھیں اور ٹھنڈے مشروبات ہرگزاستعمال نہ کریں بصورت دیگر نوزائیدہ متاثر ہوسکتا ہے۔