Log in

View Full Version : باب:مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ سے دوسرے مسلمان &#



intelligent086
11-07-2015, 09:56 AM
باب:مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں ۔ صحیح بخاری


بَاب الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ
جلد نمبر ۱ / پہلا پارہ / حدیث نمبر ۹ / حدیث متواتر : مرفوع
۹- حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي السَّفَرِ وَإِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللہُ عَنْهُمَاعَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ وَالْمُهَاجِرُ مَنْ هَجَرَ مَا نَهَى اللہُ عَنْهُ قَالَ أَبُو عَبْد اللہِ وَقَالَ أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا دَاوُدُ هُوَ ابْنُ أَبِي هِنْدٍ عَنْ عَامِرٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللہِ يَعْنِي ابْنَ عَمْرٍو عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ عَبْدُ الْأَعْلَى عَنْ دَاوُدَ عَنْ عَامِرٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ۔
۹۔آدم بن ابی ایاس، شعبہ، عبد اللہ بن ابی السفرواسمعیل شعبی، عبد اللہ بن عمرو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا (پکا) مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان ایذا نہ پائیں، اور (پورا) مہاجر وہ ہے جو ان چیزوں کو چھوڑ دے، جن کی اللہ نے ممانعت فرمائی ہے، بخاری نے کہا کہ ابومعاویہ نے بروایت داؤد، عامر، عبد اللہ ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا اور عبدالاعلی نے بروایت داؤد، عامر، عبد اللہ ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا۔

UmerAmer
11-07-2015, 03:27 PM
JazakAllah