PDA

View Full Version : زمیں سے فلک تک تیری ہی قدرت کے نظارے ہیں



intelligent086
11-06-2015, 11:40 PM
زمیں سے فلک تک تیری ہی قدرت کے نظارے ہیں
یہ عظیم کوہسار، یہ چمکتے جو ستارے ہیں

چاند گرہن ہو، کہ ہو سورج گرہن
تیری ہی ہیںنشانیاں تیرے ہی سب سیارے ہیں

ہر چیز میں تیری ہی قدرت ہے سمائی
پہاڑوں سے گرتے جو آبشارے ہیں

ہے تیری ہی ذات صرف عبادت کے لائق
ہدایت کو تونے مقدس صحیفے اتارے ہیں

دیتا ہے تو اور لیتا ہے تو ہی صرف
تیری ہی طرف لوٹیں، "امر" جتنے سارے ہیں

تو ہی ہے فقط داد رس، دستگیر و گنج بخش و مولا
باطل ہیں سب ، جو وسیلے ہم نے گھڑ ڈالے ہیں

چلا ان کے نقشِ قدم پر ہمارے مولا
بندے وہ جو خاص تیرے پیارے ہیں

آؤگرائیں جبیں سجدے میں اللہ کے حضور
بخشے گا وہ گناہ ہمارے جو ہم نے کر ڈالے ہیں





---جاسم منیر---​

Rana Taimoor Ali
11-07-2015, 12:08 AM
very nice poetry

UmerAmer
11-07-2015, 03:28 PM
Awesome