PDA

View Full Version : انڈرائیڈ 6.0 مارش میلو کے مزیدار نئے فیچرز



Rana Taimoor Ali
10-27-2015, 08:37 PM
http://i.dawn.com/large/2015/10/5627bb194406d.jpg

انڈرائیڈ نے حال ہی میں اپنے تازہ ترین اپ ڈیپ انڈرائیڈ 6.0 مارش میلو کا اعلان کیا تھا تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ اس اپ ڈیپ میں کیا کیا نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے؟ ہم یہاں ان ہی نئے فیچرز کے حوالے سے آپ کو آگاہ کررہے ہیں۔بیٹری کا بہتر استعمال
دنیا بھر کے اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ صارفین بیٹری جلد ختم ہونے کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں تاہم اس اپ ڈیٹ میں اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔مارش میلو میں دو نئے ایسے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے آپ کی ڈیوائس بیٹری کا کم استعمال کرتی ہے۔ڈوز نامی ایک فیچر کا مقصد اس بات کو شناخت کرنا ہے کہ آپ کی ڈیوائس ابھی استعمال ہورہی ہے یا نہیں۔ یہ شناخت کرنے کے بعد کہ ڈیوائس استعمال نہیں ہورہی، یہ فیچر اسے گہری نیند میں بھیج دیتا ہے جس سے بیٹری کی بچت ہوتی ہے۔اس کے علاوہ ایپ اسٹینڈ بائی نامی فیچر آپ کی جانب سے کم استعمال کی جانے والی ایپس کو ایک الگ کیٹیگری میں شامل کردیتا ہے اور ان ایپس کی ایک الگ کیٹیگری بن جاتی ہے جو آپ زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ اس کے باعث بیٹری کی بچت ہوتی ہے۔پرائیویسی پر زیادہ کنٹرول
انڈرائیڈ مارش میلو سے آپ کو اپنی ایپس پر پرائیویسی لگانے کے حوالے سے زیادہ کنٹرول ملتا ہے۔ ایپ پرمیشن ماڈل نامی فیچر سے آپ اس بات کا انتخاب کرسکتے ہیں کہ کسی مخصوص ایپ کو استعمال کے وقت آپ اپنے ڈیوائس کی کن کن چیزوں کے استعمال کی اجازت دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ پرانی پرائیویسی سیٹنگز کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔
http://i.dawn.com/primary/2015/10/5627b9b486ebb.png?r=654037189
سیکیورٹی میں اضافہ
جن ڈیوائسز پر فنگر پرنٹ سینسر موجود ہے ان کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ اب مارش میلو کے ذریعے آپ کے ڈیوائس کی سیکیورٹی مزید بڑھ جائے گی۔ اس اپ ڈیٹ میں آپ کے تھمب امریشن کے بغیر آپ کے موبائل تک رسائی نہیں مل سکتی جبکہ گوگل پلے اسٹور تک رسائی کے لیے بھی آپ کے انگوٹھے کے نشان کی ضرورت پڑے گی۔
http://i.dawn.com/primary/2015/10/5627b9ee0d1db.png?r=643884183
فوری مدد
اگر آپ اپنا اسمارٹ فون استعمال کرتے ہوئے مدد کی تلاش میں ہوتے ہیں تو انڈرائیڈ کے اس اپ ڈیٹ کے بعد آپ کی یہ مشکل حل ہوجائے گی۔مثال کے طور پر اگر آپ کو اپنے کسی دوست کی پارک میں ملاقات کے حوالے سے ای میل موصول ہوتی ہے۔ آپ کو صرف ہوم بٹن کو دبا کر رکھنا ہے جس کے بعد آپ کو اس پارک کے حوالے سے معلومات مل جائیں گی۔نئے ڈیوائس کو سیٹ اپ کرنا انتہائی آسان
لالی پاپ میں انڈرائیڈ نے پرانے فون سے نئے فون پر منتقل ہونے کا طریقہ آسان بنایا تھا۔ تاہم مارش میلو میں اسے مزید آسان بنادیا گیا ہے۔ اب آپ کو صرف "OK Google, set up my device" کہنا ہے اور باقی آپ کو فون سب خود کردے گا۔ یہاں تک کے آپ کے وائی فائی کا پاسورٹ بھی منتقل ہوجائے گا۔
http://i.dawn.com/primary/2015/10/5627ba6634dc7.png?r=2015169133
.

intelligent086
10-27-2015, 10:57 PM
ماشاءاللہ
موبائل کی دنیا کے حوالے سے اہم اور مفید معلومات
شیئر کرنے کا شکریہ

Arosa Hya
10-27-2015, 11:53 PM
great job bhaiyya

CaLmInG MeLoDy
10-28-2015, 10:24 AM
good job.ham tlh janab mobile sets badal badal ke pagal ho jayainge..aur in mobiles compaies ne hamain mobile purchase karne ke dhande pe daala hua hai.halanke..kaam iska zaroori sirf telephonic calls hain.. :P

Rana Taimoor Ali
10-28-2015, 10:37 AM
good job.ham tlh janab mobile sets badal badal ke pagal ho jayainge..aur in mobiles compaies ne hamain mobile purchase karne ke dhande pe daala hua hai.halanke..kaam iska zaroori sirf telephonic calls hain.. :P

meri tarah ek bar he sasta aur acha sa mobile le lo :P

UmerAmer
11-07-2015, 03:33 PM
Nice Sharing
Thanks for sharing