PDA

View Full Version : فیس بک کا سرچ فیچر کی توسیع کا اعلان



Rana Taimoor Ali
10-25-2015, 08:12 PM
یعنی اب صرف دوستوں یا لائکس پیجز سے ہٹ کر بھی آپ کسی بھی قسم کی پوسٹ کو سرچ کرسکتے ہیں۔فیس بک کی جانب سے گزشتہ سال یونیورسل سرچ کا اعلان کیا گیا تھا جس کو اب حتمی شکل دے دی گئی ہے۔فیس بک نے اس مقصد کے لیے 2 ٹریلین پوسٹس کو اپنے سرچ فیچر کا حصہ بنالیا ہے جن کو صارفین تلاش کرسکتے ہیں۔تاہم یہ اتنا بھی آسان نہیں کیونکہ فیس بک نے مطلوبہ سرچ کو ذرائع سے مشروط سے کردیا ہے۔آسان الفاظ میں کسی چیز کو سرچ کرنے کے دوران آپ کے سامنے سب سے زیادہ بااعتماد ذرائع جیسے پروفیشنل صحافتی ادارے کے رزلٹس سامنے آئیں گے۔اس کے نیچے آپ کے دوستوں کی پوسٹس کا سیکشن ہوگا اور سب سے آخر میں سرچ موضوع سے متعلقہ لنکس کا سیکشن دیا گیا ہے۔ہر سرچ انکوائری کے لیے فیس بک نے 200 سرچ فیکٹرز رکھے ہیں جن میں موضوعات، لائک کیے گئے پیجز اور سرچ ہسٹری وغیرہ بھی شامل ہیں۔ان تبدیلیوں کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے تاہم دنیا بھر کے صارفین تک پہنچنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔اپنی پوسٹس کو اس فیچر سے بچانا بھی ممکن
جیسا اوپر بتایا جاچکا ہے کہ فیس بک کی تمام پبلک پوسٹس کو اب آسانی سے سرچ میں تلاش کیا جاسکتا ہے بس ذرا ذہن لڑانے کی ضرورت ہوگی تاہم اس سے بچاﺅ بھی ممکن ہے۔اس کے لیے آپ کو اس طریقہ کار پر عمل کرنا ہوگا :سبسے پہلے تو اپنے فیس بک پروفائل میں اسکرین کے دائیںجانب اوپر تالے کے نشان پر کلک کرنا ہوگا جو نوٹیفکیشن کے آئیکون کے برابر میں ہوتا ہے۔اس کو کلک کرنے پر ایک بڑا جامنی رنگ کا ڈائنو سار نظر آئے گا وہاںآپ “Who can see my stuff?” پر کلک کریں۔آپ کے سامنے تین آپشنز آجائیں گے یعنی only me، friends اور پبلک اگر آپ فرینڈز کا آپشن منتخب کرلیںگے تو آپ جو بھی پوسٹ کریں گے وہ یونیورسل سرچ میں شو نہیں ہوگی۔یہ آپشن مستقبل کی پوسٹس کے لیے ہے مگر پہلے یا ماضی کی پبلک پوسٹس کو بھی سرچ فیچر سے بچانے کا طریقہ فیس بک نے رکھا ہے.اس کے لیے اسی تالے پر کلک کریں گے، اس کے بعد “See More Settings” اور پھر “Limit Past Posts”پر کلک کردیں گے، اس موقع پر فیس بک کی جانب سے وارننگ آئے گی کہ اس سے پبلک یا فرینڈز کے فرینڈز کے ساتھ شیئر کی گئی تمام پوسٹس تبدیل ہوجائیں گی تاہم اس کو یس کرنے پر ماضی کی پوسٹس بھی سرچ فیچر سے محفوظ ہوجائیں گی۔

intelligent086
10-25-2015, 09:14 PM
بڑی اہم اور مفید معلومات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

CaLmInG MeLoDy
10-28-2015, 10:27 AM
hmm. aaj kal main ye hi soch rahi hon ke fb garbar kion kar raha hai.kuch updates process going on..........mera nahi khayal ke ye kaam fb wale jari rakh sakainge...engine heavy ho gaya hai unka.

Rana Taimoor Ali
10-28-2015, 10:35 AM
hmm. aaj kal main ye hi soch rahi hon ke fb garbar kion kar raha hai.kuch updates process going on..........mera nahi khayal ke ye kaam fb wale jari rakh sakainge...engine heavy ho gaya hai unka.

engine nahi server heavy hogya hai :P

IQBAL HASSAN
11-10-2015, 08:20 PM
http://dl5.glitter-graphics.net/pub/3046/3046765ef42qt0u6h.gif (http://www.glitter-graphics.com/)
bohut hi achi sharing hain
aap ka ba had shukria
http://dl5.glitter-graphics.net/pub/3046/3046765ef42qt0u6h.gif (http://www.glitter-graphics.com/)