PDA

View Full Version : لباس

CaLmInG MeLoDy
10-24-2015, 09:06 AM
ﷲ نے شوہر کو بیوی کا اور بیوی کو شوہر کا لباس بنایا ہے، اور لباس کا کام ہوتا ہے جسم کو چھپانا، یہاں لباس کا مطلب ہے کہ شوہر اور بیوی ایک دوسرے کی پردہ پوشی کریں، ایک دوسرے کی کمیوں کوتاہیوں کو چُھپائیں کسی کے سامنے کسی بھی خامی کا ذکر نہ کیا جائے ایک دوسرے کا راز کسی اور کو نہ بتایا جائے، جو دنیا میں کسی کی پردہ پوشی کرے گا ﷲ تعالیٰ آخرت میں اُس کی پردہ پوشی فرمائیں گے۔
میاں بیوی میں کوئی اونچ نیچ ، لڑائی وغیرہ ہو ہی جاتی ہے لیکن ہوتا ایسا ہے کہ خاوند بیوی کو اور بیوی خاوند کو طعنے دیتے ہیں تم نے فلاں وقت یہ کیا تھا یہ کہا تھا وغیرہ وغیرہ، غصے میں ایک دوسرے کے راز فاش کر دیتے ہیں جو کہ بہت غلط بات ہے ایسے ایک دوسرے کا اعتبار ختم ہو جاتا ہے اور دلوں میں دوری پیدا ہوتی ہے گھر ٹوٹنے تک بات پہنچ جاتی ہے۔
سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ پُرانی باتوں کو بھول جانا چاہئے اور دل پر نہیں لینی چاہئے، کسی کو بھی اس کے ماضی کا طعنہ تو بلکل بھی نہیں دینا چاہئے نہ ہی اس کام کو ﷲ تعالیٰ پسند فرماتے ہیں، اگر کوئی اپنے ماضی سے سبق سیکھ چکا ہے اور توبہ کر چکا ہے تو اسے ماضی کا طعنہ دینے سے ﷲ بھی ناراض ہوتے ہیں اور اُس انسان کو بھی پہت چوٹ لگتی ہے، وہ پھر بدظن ہو جاتا ہے۔
میاں بیوی کی آپس کی بات کسی تیسرے فریق کو بتا کہ اُس کو ذلیل کروانہ انتہائی نامناسب ہے خیانت ہے آپس کی بات کو آپس میں ہی سُلجھانا چاہئے، کوئی شرعی مسئلہ ہو تو کسی عالم یا مفتی صاب سے رابطہ کرنا چاہئے، کسی دوسرے کے آگے اپنا مسئلہ رکھیں گے تو ہو سکتا ہے آپ کا مسئلہ حل ہونے کی بجائے اور بگڑ جائے میاں بیوی کا رشتہ بہت نازک ہوتا ہے اس میں احتیات کرنی چاہئے۔
خاوند اپنی بیوی کی بُرائی اپنے گھر والوں سے بلکل نہ کرے وہ آپ کی بیوی ہے آپ ہی اُس کو سمجھائیں خود بات کریں وہ آپ کے لئے اپنے ماں باپ بہن بھائی رشتہ دار اور گھر چھوڑ کر آئی ہے آپ اپنی بیوی کا خیال نہیں کریں گے تو کون کرے گا، اور بیوی بھی اپنے خاوند کی کوئی بات کمی کوتاہی اپنے گھر والوں سے بیان نہ کرے اپنے مسئلے کو دونوں مل کر حل کریں شادی کے بعد خاوند ہی بیوی کا سب کچھ ہے اور خاوند کا گھر ہی بیوی کا اصل گھر ہے، یہ ہے ایک دوسرے کے لباس ہونے کا مطلب اور مقصد۔ کوئی غلطی کوتاہی ہوئی ہو تا ﷲ تعالیٰ معاف فرائیں، آمین

intelligent086
11-13-2015, 01:22 AM

http://www.mobopk.com/images/sobeautifulthanksfor.png