PDA

View Full Version : اسمارٹ فون کو بہتربنانے والی بہترین ایپس



Rana Taimoor Ali
10-22-2015, 11:24 AM
سمجھدار کی بورڈ:SwiftKey Keyboard (https://swiftkey.com/en/keyboard/android)
اسمارٹ فون کے کی بورڈ بعض اوقات بہت پریشان کرتے ہیں کچھ کی اسپیڈ کا مسئلہ ہوتا ہے اور بعض ٹائپنگ کی گنجائش نہیں دیتے۔ سوئفٹ کی بورڈ کی خاصیت ہے کہ یہ آپ کی ٹائپنگ کی رفتار کو سمجھتے ہوئے خود کو تبدیل کرتا رہتا ہے یہ ایک اچھی ایموجی فراہم کرتا ہے اور آٹو کریکش کی بہتر سہولیات فراہم کرتا ہے اس میں کئی
تھیمز اور ترجمے کے سہولت بھی موجود ہے۔

ڈیٹا الماری:Dropbox (https://www.dropbox.com/android)

اگرچہ گوگل، ایپل اور مائیکروسوفٹ اپنے فون خریدنے والوں کو تصاوری محفوظ رکھنے کے لیے کلاؤڈ سروس فراہم کرتی ہیں لیکن یہ اینڈروئڈ کےفون رکھنے والوں کے لیے ایک عمدہ سہولت ہے جس میں وہ اپنی تصاویر کو بہت آسانی سے اسٹور کرسکتے ہیں اس کے علاوہ پی ڈی ایف سے لے ورڈ فائل تک کا ڈیٹا اور آڈیو فائلز بھی جمع کرائی جاسکتی ہے۔بعد میں پڑھوں گا: Pocket (https://play.google.com/store/apps/details?id=com.ideashower.readitlater.pro&hl=en)روزانہ ہم ایسے مضامین اور پیجز دیکھتے ہیں جن میں دلچسپی کی معلومات ہوتی ہیں اور دل چاہتا ہے کہ انہیں بعد میں سکون سے پڑھا جائے ۔ پاکٹ نامی ایپ بھی اسی مقصد کے لیے بنائی گئی ہے۔ یہاں صرف چند کلک پر آپ ویب پوسٹس محفوظ کرکے انہیں بعد میں آف لائن پڑھ سکتے ہیں۔ اس میں سوشل نیٹ ورکنگ فیچرز ہیں جس کے ذریعے آپ معلومات اپنے دوستوں س شیئر کرسکتے ہیں۔


دماغ تیز کرنے کی مشقیں:Peak (https://play.google.com/store/apps/details?id=com.brainbow.peak.app&hl=en)

شاید آپ کو یاد ہوکہ کئی برس پہلے ایک جاپانی ماہر نے نائنٹینڈو کے لیے ذہنی مشقوں کا ایک سافٹ ویئر تیار کیا تھا جو کھیل کھیل میں دماغی صلاحیتوں میں اضافہ کرتا
ہے۔ فارغ وقت میں آپ اس ایپ کے ذریعے مختلف کھیل اور مشقیں کرکے اپنی ذہانت، ذہنی توجہ اور ارتکاز کو بڑھا سکتے ہیں، وقت کے ساتھ ساتھ یہ آپ کی ذہنی کارکردگی کو بھی نوٹ کرتا رہتا ہے۔

آدم خوروں سے فرار
:Zombies, Run

! (https://play.google.com/store/apps/details?id=com.sixtostart.zombiesrunclient&hl=en)اس ایپ کو خاص ان لوگوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو صحت کو برقرار رکھنے کے لیے جاگنگ کرتے ہیں۔ یہ ایپ آپ کو بھگانے کے لیے بنائی گئی جو ایک گیم بھی ہے جس میں نیم مردہ آدم خور مجازی طور پر دوڑے چلے آتے ہیں اور آپ کو بھاگنے پر مجبور کرتے ہیں۔ جی پی ایس کے تحت کام کرنے والی یہ ایپ بھاگنے والے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور اس کا گیم بھی بہت عمدہ ہے۔

ٹویٹر کے لیے لائیو ویڈیو
:Periscope (https://play.google.com/store/apps/details?id=tv.periscope.android&hl=en)

پیری اسکوپ ٹویٹر کے لیے لائیو اسٹریمنگ ایپ ہے جسے حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے۔ یہ ان کے لیے ایک مؤثر ٹول ہے جو ٹویٹر کو بصری رنگ دینا چاہتے ہیں اس کے ذریعے آپ بہت آسانی سے لائیو اسٹریم ویڈیو بناسکتے ہیں تاکہ دوست بھی اسے دیکھ سکیں۔ ویڈیو کے دوران آپ تبصرے کے جملے اور دل کے آئکن بھی بھیج سکتے ہیں۔

اس وقت کیا ہوا تھا:

Timehop (https://play.google.com/store/apps/details?id=com.timehop&hl=en)

اس ایپ کے ذریعے آپ کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے لیے یہ معلوم کرسکتے ہیں کہ آپ نے ماضی میں کیا کچھ پوسٹ کیا ہے اور کونسی یادیں اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ یہ ایپ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے جڑجاتی ہے اور بتاتی ہیں کہ ایک سال قبل آپ نے فیس بک پر کیا سرگرمیاں کی تھیں۔

UmerAmer
10-22-2015, 03:45 PM
Thanks for sharing

Arosa Hya
10-22-2015, 09:02 PM
sahi

thank u

IQBAL HASSAN
10-22-2015, 09:55 PM
http://mobopk.com/images/142583280625511fsf.gif

intelligent086
10-23-2015, 12:43 AM
عمدہ اور شاندار شیئرنگ
شیئر کرنے کا شکریہ