saba
06-01-2014, 10:19 PM
ز ندگی آسان ہو جائے گی
تجھ پہ جب قربان ہوجائے گی
دل لگی پھر مصلحت کے لئے
عشق کا سامان ہو جائے گی
حسرت دل کو نہ غم سے ملا
بیکسی عنوان ہوجائے گی
موج صر صر رک ذرا دیر کو
درد کا تاوان ہو جائے گی
گر خزاں رت میں کھلے پھول تو
ہر نظر حیران ہوجائے گی
کیجیئے بس،ظلم کی انتہا
بندگی بےجان ہو جائے گی
دل گنوا کر پوچھتی ہے صبا
زندگی ویران ہو جائے گی؟
تجھ پہ جب قربان ہوجائے گی
دل لگی پھر مصلحت کے لئے
عشق کا سامان ہو جائے گی
حسرت دل کو نہ غم سے ملا
بیکسی عنوان ہوجائے گی
موج صر صر رک ذرا دیر کو
درد کا تاوان ہو جائے گی
گر خزاں رت میں کھلے پھول تو
ہر نظر حیران ہوجائے گی
کیجیئے بس،ظلم کی انتہا
بندگی بےجان ہو جائے گی
دل گنوا کر پوچھتی ہے صبا
زندگی ویران ہو جائے گی؟