PDA

View Full Version : اگر نیت میں فتور آ جائے

KhUsHi
09-21-2015, 11:14 AM
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک بادشاہ شکار کرتا ہوا اپنے قافلے سے بچھڑگیا، اسے پیاس لگی تو وہ ایک باغ میں جا نکلا- اس نے پانی طلب کیا توباغبان کی بیٹی نے ایک انار توڑا اور اسے برتن میں نچوڑا- وہ برتن اس انار کے رس سے بھرگیا- بادشاہ کو یہ دیکھ کر بہت تعجب ہوا کہ صرف ایک انار میں اتنا رس کہ اس سے پورا برتن بھرگیا- اس نے اگلے روز اپنے شاہی وزیر سے اس واقعے کا ذکرکیا اورکہا کہ ایسا باغ حکومت کی ملکیت میں بھی ہونا چاہیے-
اللۂ کی قدرت دیکھیے کہ بادشاہ ایک دن پھر اسی باغ میں جا نکلا اور ...پہلے کی طرح پیاس بجھانے کے لیے پانی طلب کیا- باغبان کی بیٹی نے مہمان کے احترام میں پھر ایک انار توڑا اور اسے برتن میں نچوڑا لیکن برتن خالی رہا- تین چار اناروں کے رس سے وہ برتن نہ بھرسکا- یہ دیکھ کر بادشاہ نے کہا کہ میں ایک دفعہ پہلے یہاں آیا تھا تو اس باغ کے ایک انار سے برتن مکمل بھرگیا تھا، اور اب تین چار اناروں کے رس سے بمشکل بھرا ہے- اس کی کیا وجہ ہے؟
سادہ مزاج لڑکی نے جواب میں کہا " باغ وہی ہے، انار وہی ہیں- اس وقت تو پیاس سے بلبلا رہا تھا اور راستہ بھٹک چکا تھا، اللہ سے مدد مانگتے ہوئے یہاں آیا تھا- تب ایک انار میں بھی برکت تھی تو اس سے تیری پیاس بجھ گئی تھی- پھر تیرے دل میں اس باغ کو ہی حاصل کرنے کی خواہش نے جنم لیا- آج تو پھر آیا تو پیاس سے تڑپ کر نہیں آیا اس لیے تیری سوچ اور نیت کے تبدیل ہونے کی وجہ سے ہی اب تیرے رزق میں پہلے جیسی برکت نہیں رہی-"
.
اگرنیت درست ہو تو اللہ تعالی مراد کو پورا فرماتا ہے اوراگر نیت میں فتور آ جائے تو سارا عمل ضائع ہو جاتا ہے اور چیزوں میں سے برکت اٹھ جاتی ہے- یہ مت دیکھیں کہ کوئی شخص کتنا رزق کما رہا ہے- اگر اس کے تھوڑے مال میں بھی برکت ہے تو وہ آپ سے کہیں زیادہ بہتر، اعلی ظرف اور امیر نظر آئے گا- اور حقیقت میں محض آپ کی سوچ ہی آپ کو آگے لے کر جاتی ہے

https://scontent-lhr3-1.xx.fbcdn.net/hphotos-xta1/v/t1.0-9/12033106_1796429570583682_3719309987586883841_n.jp g?oh=62b5bd0f7e673cb6b096243c96abfa5f&oe=56678F43

Admin
09-21-2015, 11:28 AM
Beshak

Dr Maqsood Hasni
09-21-2015, 12:34 PM
bohat khoob
bohat khoob
bohat khoob

wah

shabash baita

Arosa Hya
09-21-2015, 08:58 PM
behtreen

intelligent086
09-25-2015, 01:37 AM

http://www.mobopk.com/images/mashaallahjazakajej.gif

hir
09-25-2015, 03:43 PM
Bahut achhe!!!

intelligent086
09-29-2015, 12:53 AM
Bahut achhe!!!

پسندیدگی کا شکریہ