Log in

View Full Version : زیادہ دیر بیٹھنا جگر کیلئے تباہ کن ہوسکتا &



intelligent086
09-17-2015, 02:48 AM
زیادہ دیر بیٹھنا جگر کیلئے تباہ کن ہوسکتا ہے

http://dunya.com.pk/news/2015/September/09-17-15/news_big_images/495x278x630106_55075815.jpg.pagespeed.ic.Knwzyf8Yu n.jpg

یہ تو اکثر افراد کو معلوم ہے کہ دن کا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا موٹاپے ، ذیابیطس اور ذہنی امراض کا باعث بن سکتا ہے
سیول (نیٹ نیوز) مگر یہ عادت آپ کے جگر کے لیے بھی تباہ کن ثابت ہوتی ہے ۔اس بات کا انکشاف جنوبی کوریا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں ہوا ہے ۔تحقیق کے مطابق زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا یا سست طرز زندگی دونوں جگر بڑھنے یا اس پر چربی چڑھنے کے امراض کا باعث بن سکتے ہیں۔ جو لوگ دن میں دس یا ا س سے زائد گھنٹے بیٹھ کر گزارتے ہیں ان میں جگر کے امراض کا خطرہ 9 فیصد تک بڑھ جاتا ہے ۔اس کے مقابلے میں جسمانی طور پر متحرک ہونا جیسے روزانہ کم از کم دس ہزار قدم چلنا جگر کے امراض کا خطرہ 20 فیصد تک کم کردیتا ہے ۔تحقیق کے دوان ڈیڑھ لاکھ کے قریب مرد و خواتین کا جائزہ لیا گیا جن کی اوسط عمر 40 سال کے لگ بھگ تھی اور نتائج سے معلوم ہوا کہ 35 فیصد جگر کے امراض کا شکار ہیں۔محققین کے مطابق ہمارا جسم حرکت کرنے کے لیے ڈیزائن ہوا ہے اور یہ حیرت انگیز نہیں کہ سست طرز زندگی براہ راست ہمارے جسمانی نظام پر اثر انداز ہوتا ہے ۔انکے بقول جگر کے امراض کے علاج کے حوالے سے بہت زیادہ ادویات موجود نہیں لہٰذا طرز زندگی میں معمولی سی تبدیلی ہی اس کا بہترین علاج ہے ۔انہوں نے اس حوالے سے ہر ہفتے 150 منٹ معتدل ورزش یا روزانہ 10 ہزار قدم چلنے کی تجویز بھی دی۔

UmerAmer
09-17-2015, 03:49 PM
Nice Sharing
Thanks For Sharing

intelligent086
09-18-2015, 02:40 AM
پسندیدگی کا شکریہ

KhUsHi
09-21-2015, 11:28 AM
بہت اچھی معلومات زبردست شیئرنگ
شیئر کرنے کا شکریہ

hir
09-21-2015, 04:23 PM
Nice thread..:-h

intelligent086
09-24-2015, 01:37 AM
پسندیدگی کا شکریہ