Log in

View Full Version : ایپل کی نئی گھڑی



intelligent086
09-14-2015, 01:02 AM
http://dunya.com.pk/news/taza/small_image/1129_28017475.jpg

ٹیکنالوجی کے میدان میں امریکہ کے ایک بڑے ادارے نے جدید ترین ’’ایپل واچ‘‘ مارکٹ میں متعارف کروائی ہے۔ متعدد خصوصیات اور اپلیکیشن کی حامل یہ گھڑی ایک چھوٹے کمپیوٹر کا درجہ رکھتی ہے۔ ٹیکنالوجی کے میدان کی دیگر مشہور کمپنیاں پہلے ہی اسمارٹ واچز متعارف کروا چکی ہیں لیکن ایپل کو ٹیکنالوجی میں ایک بھروسہ مند نام سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ ایپل نے یہ گھڑی 2011 میں ہی تیار کرلی تھی لیکن ادارے کے بانی اسٹیو جونس کی موت کی وجہ سے اس کو متعارف نہیں کروایا گیا۔ ایپل کے آئی فون اور آئی پیاڈز کو دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہے اور یہ کسی بھی دوسری کمپنی کے موبائیل سے زیادہ قیمتی ہوتے ہیں اس طرح امیدہے کہ اس واچ کو بھی ایسا ہی مقام حاصل ہوگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس گھڑی سے فون کالز بھی ممکن ہیں۔ موسیقی سن سکتے ہیں۔ مارکٹ میں اس کی قیمت 349 ڈالر ہے۔ یہی کمپنی سونے کی ایک گھڑی بھی بنا رہی ہے جس کی قیمت 10 ہزار ڈالر ہوگی۔ مارکیٹ کے اندازوں کے مطابق پہلے سال میں 80 لاکھ سے ایک کروڑ تک ایپل واچز فروخت ہوں گی۔

KhUsHi
11-04-2015, 11:39 PM
بہت اچھی اور لاجواب شیئرنگ کا شکریہ
آپ کی مزید اچھی اچھی پوسٹس کا انتظار رہے گا

intelligent086
11-04-2015, 11:52 PM
بہت اچھی اور لاجواب شیئرنگ کا شکریہ
آپ کی مزید اچھی اچھی پوسٹس کا انتظار رہے گا


http://www.mobopk.com/images/hanks4comments.gif

hir
11-05-2015, 02:55 PM
Very nice sharing