intelligent086
09-07-2015, 10:57 AM
اونچی ایڑی والے جوتوں کے پانچ نقصانات
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/09/389522-heels-1441522158-704-640x480.jpg
دنیا بھر میں خواتین پر کشش نظر آنے کے لئے اونچی ایڑی والے جوتے پہنتی ہیں لیکن یہ مردوں اور خواتین دونوں کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں۔ گرچہ جدید دورمیں خواتین تو کیا مرد بھی اونچی ایڑی والے جوتے پہن کر خود کو زیادہ پُر کشش محسوس کرتے ہیں وہیں ان کے مسلسل استعمال سے انہیں کئی طبی مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
گھٹنوں اور جوڑوں کی تکلیف
ہاورڈ یونیورسٹی میں کرائے جانے والی ایک اسٹڈی کے مطابق اونچی ایڑی والے جوتوں سے گھٹنوں اور جوڑوں پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ اس اسٹڈی کے مطابق ہائی ہیل کے مسلسل استعمال سے اوسٹیو آرتھرائٹس کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ اس بیماری میں ہڈیوں میں ٹوٹ پھوٹ ہونے لگتی ہے۔ اس کا خطرہ مردوں کے مقابلے میں عورتوں میں دو گنا زیادہ ہوتا ہے۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/09/0-womenghutna-1441518793.jpg
ریڑھ کی ہڈی سے ٹانگوں تک درد
ہائی ہیلز کے سبب آپ کے جوڑوں اور گھٹنوں کے علاوہ کولہے کی ہڈیوں اور ریڑھ کی ہڈی پر بھی اضافی دباؤ پڑتا ہے۔ اگر ایسے جوتوں کا مسلسل استعمال کیا جائے تو یہ تکلیف مستقل شکل اختیار کر سکتی ہے.
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/09/0-backpain-1441519587.jpg
پٹھوں میں تکلیف
اونچی ایڑی کے استعمال سے ہڈیوں کے علاوہ آپ کے پٹھے بھی اضافی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں۔ ایسے جوتوں کے مسلسل استعمال سے ٹانگوں، کولہوں اور ریڑھ کی ہڈی کے درد سیاٹیکا اور دیگر پیچیدگیوں کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہےجبکہ واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ہائی ہیلز کے مستقل استعمال سے ٹانگوں کی ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں، جس کی وجہ سے ان میں نہ صرف تکلیف ہوتی ہے بلکہ فریکچر کا خطرہ بھی موجود رہتا ہے.
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/09/0-pain-1441521496.jpg
گردن میں درد
اونچی ایڑھی کے سبب محض آپ کی گھٹنے، کولہے اور ریڑھ کی ہڈی ہی متاثر نہیں ہوتے بلکہ اس کے مضر اثرات آپ کی گردن تک بھی پہنچتے ہیں۔ ایسے جوتوں کے مسلسل استعمال سے سے آپ گردن میں مستتقل درد کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/09/0-neckpain-1441518937.jpg