PDA

View Full Version : مقبرہ امیر تیمور



intelligent086
09-01-2015, 10:36 AM
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x13704_98054337.jpg.pagespeed.ic.of4Kol8Iil .jpg

فقیراللہ خاں
مقامی زبان میں امیر تیمور کے مقبرے کو گورِامیر کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ یہ مقبرہ سمرقند شہر کے مرکزی حصہ میں موجود ہے۔ امیر تیمور اپنے دورکا عظیم حکمران،فاتح اعظم اور عظیم سپہ سالار تھا۔ وہ علم دوست اور قرآن پاک کا حافظ تھا۔ اُس نے زندگی کے 36 سالہ دورِ حکومت میں 27 ملکوں کو فتح کیا۔ جو ہندوستان،چین سے لے کر نیل کے ساحل تک پھیلے ہوئے تھے۔ امیر تیمور کے دور میں ہی سمر قند کو بہت ترقی ملی۔ امیر تیمور نے اپنی زندگی کے آخری ایام میں جب چین کو فتح کرنے کا قصد کیا تو راستے میں دریائے جیحوں کو تیر کر عبور کیا۔ دریا کا پانی بہت ٹھنڈا تھا۔ جس کی وجہ سے امیر کو تیز بخار نے آدبوچا اور آخر کار 1405 ء میں ایک تہائی دُنیا کا فاتح، جس نے اپنی زندگی میں کبھی ہار تسلیم نہیں کی تھی موت کے ہاتھوں شکست کھا گیا۔ امیر تیمور نے اپنی زندگی میں ہی جسے اپنے پوتے محمد سلطان کے لیے بنوایا تھا، خود ہی وہ اُسی مقبرے میں دفن ہوا۔ مقبرہ میں داخل ہوتے وقت ایک بہت بڑے عالیشان دروازے سے گزرنا پڑتا ہے۔ تھوڑا سا صحن گزرنے کے بعد مقبرہ کی اصل عمارت ہے جس کے اوپر نہایت منقّش خوبصورت گنبد بنا ہوا ہے۔ مقبرہ کے اندر امیر تیمور کے علاوہ اُس کے دو بیٹوں کی قبریں ساتھ ساتھ بنی ہوئی ہیں۔ امیر تیمور کی قبر کے سر کی جانب اُس کے پیرو مرُشد شیخ میر سعید برکی ؒ کی قبر مبارک بھی ہے۔ کیونکہ امیر تیمور نے وصیّت کی تھی کہ اُسے اُس کے پیر و مرُشد کے قدموں میں دفن کیا جائے۔ مقبرہ کے اندر روشنی کا نامناسب انتظام ہونے کی وجہ سے اندھیرا سا معلوم ہوتا ہے۔ مقبرہ کے اندر جانے کے لیے ٹکٹ خریدنا پڑتا ہے۔ تاشقند شہر کے وسط میں امیر تیمور کی نسبت سے ایک میوزیم ایک پارک کے اندر ایک مجسمہ جس میں امیر تیمور کو سپہ سالار کی حیثیت سے ایک گھوڑے پر سوار دکھایا گیا ہے اور ایک میٹرو سٹیشن بھی ہے جو کہ ازبکستان ہوٹل کے قریب ہی واقع ہے۔(سیر جہاں سے مقتبس) ٭…٭…٭

UmerAmer
09-01-2015, 03:44 PM
Nice Sharing
Thanks For Sharing

intelligent086
09-10-2015, 02:11 AM
Nice Sharing
Thanks For Sharing


خوب صورت آراء اور پسند کا بہت بہت شکریہ